تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 224
۲۲۴ مختصر رپورٹ: زعماء ضلع کا اجلاس ہوا۔مکرم مولوی منیر الدین صاحب نے تربیتی امور اور ڈاکٹر احمد حسن چیمہ نائب ناظم اصلاح و ارشاد ضلع نے دعوت الی اللہ پر تقاریر کیں۔آخر پر مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے ہر گھر کو تربیتی یونٹ بنانے اور صد سالہ جو بلی کی تیاری اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔اُنتالیس مجالس کے ساٹھ نمائندے حاضر تھے۔نماز با جماعت اور ماہانہ رپورٹ کی طرف توجہ دلائی گئی۔تاریخ: ۲۶ مارچ ۱۹۸۷ء مقام: ملتان مرکزی نمائندگان : مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب، مکرم عبدالرؤف صاحب ررپورٹ : ملتان میں اجلاسات عام منعقد کروائے گئے۔نماز جمعہ ایک سو پچاس احباب نے پڑھی۔گلگشت کالونی میں سلائیڈ ز پروگرام کا انعقاد ہوا۔حاضری ساٹھ رہی۔تاریخ:۲۶، ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء مقام: خانیوال، کبیر والا مرکزی نمائندگان: مکرم صوفی محمد الحق صاحب، مکرم منصور احمد بشیر صاحب مختصر رپورٹ: کبیر والا اور خانیوال کی مجالس میں سلائیڈ زلیکچر کا انعقاد کیا گیا۔خانیوال میں ایک تربیتی جلسہ کا بھی انعقاد ہوا۔تاریخ: ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء مقام : مظفر گڑھ مرکزی نمائندہ: مکرم محمد صدیق صاحب گورداسپوری مختصر رپورٹ: نماز تہجد ادا کی گئی۔زعماء کا اجلاس منعقد کیا گیا۔نماز جمعہ کے بعد اجلاس عام ہوا۔تاریخ : ۱۹ اپریل ۱۹۸۷ء مقام: سرگودھا مرکزی نمائندگان: مکرم ملک محمد عبداللہ صاحب، سید منصور احمد صاحب، مکرم صلاح الدین صاحب مختصر رپورٹ : مجلس عاملہ اور داعیان الی اللہ کا اجلاس ہوا جس میں جائزہ کے کر ہدایات دی گئیں۔حاضری عاملہ اور داعی الی کا ہوا جسمیں کر گئیں۔پینتیس تھی۔تاریخ: ۴ جون ۱۹۸۷ء مقام: کبیر والاضلع خانیوال مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، مکرم ملک محمد افضل صاحب مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : نماز مغرب کے بعد اجلاس عام منعقد ہوا۔دعوت الی اللہ کا جائزہ لے کر ہدایات دی گئیں۔حاضری گیارہ رہی۔تاریخ: ۵ جون ۱۹۸۷ء مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب مقام : ڈیرہ غازی خان مختصر رپورٹ: نماز تہجد و فجر کی ادائیگی کے بعد اجلاس زعماء ضلع منعقد ہوا۔جائزہ لے کر ہدایات دی گئیں۔جمعہ کے بعد اجلاس عام منعقد ہوا۔