تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 223
۲۲۳ تاریخ : ۶ فروری ۱۹۸۷ء مقام: سرگودها مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب، مکرم محمد عبد اللہ صاحب ، مکرم صلاح الدین صاحب، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : چک نمبر ۹۸ شمالی میں بعد نماز مغرب اجلاس عام منعقد ہوا۔وفد نے گھروں میں تربیتی یونٹ بنانے اور دعوت الی اللہ کے کام کو تیز کرنے کی طرف توجہ دلائی حاضری سنتالیس رہی۔چک نمبر ۹۹ شمالی میں نماز عشاء کے بعد اجلاس ہوا۔تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری بہتر رہی۔تاریخ : ۱۳ مارچ ۱۹۸۷ء مقام: نصرت آبا داسٹیٹ مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم شاد صاحب، مکرم مولانا سید احمد علی صاحب ، مکرم غلام حسین صاحب رپورٹ : جمعہ مکرم مولانا سید احمد علی صاحب نے پڑھایا۔خطبہ میں موجودہ حالات میں انصار اللہ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔جمعہ اور عصر کے بعد اجتماع شروع ہوا۔وفد کے اراکین کے علاوہ امیر ضلع اور حضرت میاں جان محمد صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سٹیج پر تشریف لائے۔مکرم محمد اسلم شاد صاحب کی صدارت میں اجلاس ہوا۔انہوں نے تقریر میں اجتماع میں شامل ہونے والوں کے لئے دعا کی۔موجودہ حالات میں کامیابیوں کے لئے خلافت ایک ڈھال ہے اس لئے حضور کے خطبات سننے اور نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی گئی۔مکرم سید احمد علی شاہ صاحب نے دعوت الی اللہ مکرم مولوی محمد دین مربی صاحب نے صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت مولوی جان محمد صاحب نے ذکر حبیب کے موضوعات پر تقاریر کیں۔تاریخ: ۱۵ مارچ ۱۹۸۷ء مقام : چک نمبر ۵۶۵گ۔ب فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم مولوی عبد الوہاب صاحب ، مکرم عبد الرؤف صاحب، مکرم مقصود احمد صاحب، مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب مختصر رپورٹ : جلسہ عام کی کارروائی بعد نماز مغرب تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوئی۔مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر خطاب فرمایا۔مکرم عبدالرؤف صاحب نے مجلس کا جائزہ لے کر ہدایات دیں۔حاضری اٹھانوے تھی۔تاریخ : ۲۰ مارچ ۱۹۸۷ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب مقام: بھلوال رپورٹ : نماز جمعہ وعصر کے بعد تربیتی اجلاس ہوا اور لیکچر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔حاضری اکیا ون تھی۔تاریخ : ۲۳ مارچ ۱۹۸۷ء مقام: کھاریاں ضلع گجرات مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب ہمکرم مولوی منیر الدین صاحب