تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 835 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 835

۸۳۵ مرکز یہ محترم چوہدری حمید اللہ صاحب نے فرمائی۔اجلاس میں تلاوت قرآن کریم کے بعد جامعہ احمدیہ کے ایک افریقی طالب علم نے اردو میں سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی ایک نظم سنائی۔پوری طرح اردو نہ جاننے کے باوجود انہوں نے یہ نظم اپنے انداز میں نہایت خوش الحانی سے پڑھی جس سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے۔اس کے بعد مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے فتوحات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کردار“ کے عنوان پر روشنی ڈالی۔آپ کے بعد مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد نے احمدیت کا مستقبل“ کے موضوع پر اپنے مخصوص ولولہ انگیز لہجہ میں ایمان افروز تقریر فرمائی۔ناظم ضلع لاہور مکرم کرنل دلدار احمد صاحب نے مختصر الفاظ میں مجالس ضلع لاہور کی سالانہ کار کردگی کی رپورٹ پیش کی۔اس کے بعد صاحب صدر نے انعامات تقسیم کئے اور انصار کو نہایت قیمتی نصائح سے نوازا اور آئندہ سال کے لئے انصار کو ایک تربیتی اور اصلاحی پروگرام بتایا۔اس خطاب کے بعد دعا ہوئی اور اجلاس برخاست کر دیا گیا۔اس اجلاس میں بھی حاضری ایک ہزار سے زائد تھی۔یوں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ سالانہ اجتماع کامیابی سے ہمکنار ہو کر اختتام پذیر ہوا۔سالانہ اجتماع تحصیل حافظ آباد تحصیل حافظ آباد ضلع گوجرنوالہ کا اجتماع مورخہ ۱۶ نومبر کو مانگٹ اونچا میں منعقد ہوا۔مرکز سے مکرم مولانا فضل الہی بشیر صاحب، مکرم حافظ مظفر احمد صاحب، مکرم محمد یاسین ربانی صاحب اور جامعہ احمدیہ کے پانچ غیر ملکی طلبہ نے خطاب کیا۔پروگرام ساڑھے دس بجے سے اڑھائی بجے تک جاری رہا اور اس میں تحصیل کی تمام مجالس نے شرکت کی۔دوصد انصار سمیت کل حاضری سات سو تھی۔بیرونی مجلس سے تشریف لانے مہمانوں کی خدمت میں دو پہر کو طعام بھی پیش کیا گیا۔جلسه سیرت النبی احمد نگر ربیع الاول کے بابرکت ایام میں جماعت احمد یہ احمد نگر اور ذیلی تنظیموں کے باہمی اشتراک سے طے پایا کہ ان دنوں میں آنحضرت کی پاکیزہ سیرت زیادہ سے زیادہ بیان کی جائے نیز علمی و ورزشی مقابلے بھی کرائے جائیں چنانچہ با قاعدہ پروگرام بنا کر اس پر عمل درآمد کرایا گیا۔۱۲ ربیع الاول بمطابق ۱۶ نومبر ۱۹۸۶ء کو جلسہ سیرت النبی کا انعقاد کیا گیا۔یہ جلسہ نماز مغرب وعشاء کے بعد شروع ہوا۔تلاوت اور نظم کے بعد ایک غیر از جماعت نوجوان فرحت نواز فرحت صاحب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ڈھائے جانے والے مصائب کا ذکر کیا۔مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد کی تقریر سیرت کے واقعات سے لبریز اور انتہائی دلآویز اور ایمان افروز تھی جو تمام احباب جماعت کے لئے از دیا دایمان کا باعث بنی۔ڈاکٹر منصور احمد صاحب نے نظم پیش کی اور مکرم ناصر احمد صاحب ظفر صدر جماعت نے حاضرین اور مقررین کا شکریہ ادا کیا۔اس اجلاس میں پانچ صدا فراد شامل تھے۔