تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 834 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 834

۸۳۴ نماز جمعہ بھی مکرم مولانا موصوف نے دیا اور خلافت احمدیہ کے ذریعہ دعوت الی اللہ کا خصوصی ذکر کیا۔آخری اجلاس میں مکرم مولانا اللہ بخش صادق صاحب نے یورپ میں جماعتی ترقیات کے پر کیف حالات بتائے۔۱۴ نومبر کو بھی ایک مرکزی وفد گوجرانوالہ گیا۔سالانہ تربیتی اجتماع ضلع لاہور مجلس انصار اللہ ضلع لاہور کا سالانہ تربیتی اجتماع مورخہ ۸، ۹ نومبر ۱۹۸۶ء کو دارالذکر لاہور میں منعقد ہوا۔اجتماع کی تیاری ایک ماہ پہلے ہی شروع کر دی گئی تھی اور اس کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے کر اُن کے سپر د مختلف امور کر دیئے گئے تھے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام کمیٹیوں نے اپنے مفوضہ فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے۔اجتماع ۸ نومبر ۱۹۸۶ء کو بعد نماز مغرب شروع ہوا۔اس اجلاس میں سید نا حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی لندن میں مجلس سوال و جواب کی ایک نہایت دلچسپ اور ایمان افروز وڈیو فلم اور حضور ہی کی امسال جلسہ سالا نہ لندن کی آخری تقریر کے آخری حصہ کی وڈیو فلم احباب کو دکھائی گئی۔اس اجلاس میں حاضری تین سو سے زائد تھی۔احباب بڑے ذوق و شوق اور انہماک سے رات ساڑھے گیارہ بجے تک یہ وڈیو فلمیں دیکھتے رہے۔۹ نومبر ۱۹۸۶ء کو اتوار کے روز نماز تہجد اور نماز فجر کے بعد قرآن کریم ، احادیث النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درس ہوئے جو علی الترتیب مکرم مولا نا عبدالسلام صاحب طاہر مربی سلسله، مکرم مولا نا ناصر محمود صاحب مربی سلسلہ اور مکرم مولانا نذیر احمد صاحب راجوری نے دیئے۔ان دروس میں حاضری تین سو کے لگ بھگ تھی۔ناشتہ وغیرہ سے فارغ ہو کر ساڑھے نو بجے صبح پہلا اجلاس زیر صدارت مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد مؤرخ احمدیت منعقد ہوا۔اس اجلاس میں تلاوت اور عہد کے بعد مکرم منیر احمد صاحب جاوید نے اپنے مخصوص انداز میں سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی نظم ”دیارِ مغرب سے جانے والو۔۔۔سنائی۔بعد ازاں افتتاحی خطاب مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب نے فرمایا۔اس کے بعد ”رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ابتلاؤں میں ثابت قدمی“ کے موضوع پر مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے نہایت دلنشین انداز میں تقریر فرمائی۔مکرم خالد احمد صاحب چغتائی نے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی مشہور نظم دشمن کو ظلم کی برچھی سے پر سوز ئے میں سنائی۔اس کے بعد مکرم مولوی سلطان محمود صاحب انور ناظر اصلاح وارشاد نے ”ابتلاؤں میں الہی جماعتوں کا کردار“ کے عنوان سے معلومات افزا تقریر فرمائی۔دو پہر بارہ بجے یہ اجلاس ختم ہوا۔اس اجلاس میں ایک ہزار سے زائد حاضرین نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد جملہ حاضرین کو طعام کو دعوت دی گئی۔طعام اور نماز ظہر وعصر کے بعد دوسرا اجلاس شروع ہوا۔اس اجلاس کی صدارت صدر مجلس انصار اللہ