تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 836
۸۳۶ اجتماع ضلع گوجرانوالہ ۲۱ نومبر ۱۹۸۶ء کو مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر اور مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب اجتماع ضلع گوجرانوالہ منعقدہ فیروز والا میں شریک ہوئے۔الحمد للہ اجتماع کامیاب رہا۔کل حاضری ساڑھے چارسو سے زائد تھی۔مولانا منیر صاحب نے اس میں دعوت الی اللہ سے متعلق ایک اثر انگیز خطاب فرمایا۔مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب نے اپنی تقریر میں عشق رسول اور حضرت مسیح موعود کے پہلو کو اجاگر کیا نیز خطبہ جمعہ میں حضرت خلیفۃ امسیح الرابع کی انقلاب انگیز جد و جہد اور ہماری ذمہ داریوں کے سلسلہ میں معروضات پیش کیں اور عملی نمونہ ، دعوت الی اللہ اور دعا کے بارے میں خاص طور پر زور دیا۔جمعہ کے بعد مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔یہ مجلس شام پونے پانچ بجے تک جاری رہی اور بہت دلچسپ رہی۔ابتداء میں تین سوالات کے جواب مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر نے اور بعد میں مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد نے متعدد سوالات کے جواب دیئے۔احمدی کلمہ کی مہم کیوں چلاتے ہیں؟ اکمال دین کے بعد نبوت کی کیا ضرورت ہے؟ حضرت مسیح موعود کے مختلف دعاوی ، ولایت ،مسئلہ جہاد و خود کاشتہ پودا، چودھویں صدی میں مہدی کے ظہور کی پیشگوئیاں وغیرہ اہم مباحث کی وضاحت کی توفیق ملی۔خدا کے فضل سے احباب نے پورے پروگرام کو بہت ذوق و شوق سے سنا۔اجتماع میں لاؤڈ سپیکر کا بھی انتظام تھا۔سالانہ اجتماع تحصیل گوجرانوالہ ۲۱ نومبر ۱۹۸۶ ء کو فیروز والا میں تحصیل گوجرانوالہ کا اجتماع منعقد ہوا جس میں پہلا اجلاس صبح ساڑھے دس بجے سے دو بجے تک اور دوسرا سوا تین بجے سے ساڑھے چار بجے تک ہوا۔گوجرانوالہ کی بائیس مجالس کے دوسو چھ انصار، ایک سود و خدام، اسی اطفال اور باون لجنات نے شرکت کی۔اجتماع میں مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد، مکرم مولا نا محمد اسماعیل منیر صاحب اور مکرم مولا نا محمد یسین ربانی صاحب نے خطاب فرمایا۔نماز جمعہ مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد نے پڑھائی۔نماز جمعہ کے بعد ایک دلچسپ محفل سوال و جواب بھی منعقد ہوئی۔اجتماع ضلع کراچی مورخه ۵ دسمبر ۱۹۸۶ء کو احمد یہ ہال میں انصار اللہ ضلع کا یک روزہ سالانہ اجتماع منعقد ہوا۔مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے مرکز کی نمائندگی فرمائی۔اس اجتماع میں تربیت اولاد اور دعوت الی اللہ کے موضوعات کو خصوصی اہمیت دی گئی۔اس سلسلہ میں دو سیمینارز منعقد ہوئے جس میں مقررین نے مندرجہ بالا موضوعات پر لیکچرز دئیے۔تقسیم انعامات ناظم ضلع مکرم نعیم احمد خان صاحب کے اظہار تشکر کے بعد دعا کے ساتھ یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔حاضری یہ رہی : انصار دو سو اٹھاون ، لجنہ چھپن ، خدام تئیس ، اطفال اڑتیں۔سالانہ اجتماع ضلع ملتان ۱۲،۱۱ دسمبر ۱۹۸۶ ء کو ضلع ملتان کا سالانہ اجتماع ہوا۔ملتان شہر کے تمام حلقہ جات کے علاوہ مندرجہ