تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 589 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 589

۵۸۹ - -۵ -Y -2 صدر محترم کی رپورٹ محرر ۲۲ اپریل ۱۹۹۶ء کے جواب میں حضور انور نے رقم فرمایا : آپ کی رپورٹ محرره ۹۶/۶۳۰-۴-۲۲ بابت کارگزاری موصول ہوئی۔جزاكم الله تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ آپ کے کام میں برکت دے اور بے شمار رحمتوں اور فضلوں سے نوازے۔تمام ساتھیوں کو محبت بھرا سلام۔خدا حامی و ناصر ہو۔“ (لندن - ۱۰مئی ۱۹۹۶ ء ) حضور انور نے صدر محترم کا خط تحریر کردہ ۸ مئی ۱۹۹۶ ء موصول ہونے پر فرمایا: آپ کی رپورٹ ۹۶/۶۷۷-۵ - ۸ موصول ہوئی۔ماشاء اللہ خوشکن رپور ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء - اللہ تعالیٰ آپ کو خوب سے خوب تر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنی غیر معمولی نصرت اور بصیرت عطا فرمائے اور سلسلہ کی شان وشوکت کو دو بالا کرنے کی سعادت عطا فرمائے۔تمام ساتھیوں کو محبت بھر اسلام۔“ ( لندن ۱۲ جون ۱۹۹۶ء) صدر محترم کی رپورٹ محررہ ۱۹ مئی ۱۹۹۶ ء ملنے پر حضور انور نے ارشادفرمایا: آپ کی رپورٹ محرره ۹۶/۷۱۲-۵ - ۱۹ موصول ہوئی۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے ساتھیوں کے کام میں غیر معمولی برکت ڈالے۔جوش، جذبہ محنت ، خلوص اور حکمت سے کام کو پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت حاصل رہے اور سلسلہ کو عظیم الشان شوکت نصیب ہو۔تمام معاونین کو بہت بہت محبت بھرا سلام۔خدا حامی و ناصر ہو۔‘“ (لندن۔۸ جون ۱۹۹۶ء) - رپورٹ کارگزاری ماہ اپریل زیر ۱۵۳۱ مورخہ ۱۸ جولائی ۱۹۹۶ موصول ہونے پر حضورا نور نے فرمایا: ما شاء اللہ انصار اللہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔جزاکم اللہ تعالیٰ “ (لندن ۲۲ جولائی ۱۹۹۶ء) - رپورٹ کارگزاری محرره ۲۱ اگست ۱۹۹۶ء پیش ہونے پر حضور انور نے لکھا: آپ کی رپورٹ ۱۷۳۶ مورخه ۲۱ اگست ۱۹۹۶ء بابت کا رگزاری مجلس موصول ہوئی۔اللہ تعالیٰ تمام کارکنان کے کام میں غیر معمولی برکت عطا فرمائے۔سب کو میری طرف سے بہت بہت محبت بھر اسلام۔“ ( لندن۔۱۹ ستمبر ۱۹۹۶ء) ۹ - قائدین و مربیان کے دورہ جات پر مشتمل رپورٹ ملاحظہ کرنے کے بعد حضور انور نے فرمایا: آپ کی رپورٹ محررہ ۱۷۷۶ مورخہ ۲ ستمبر ۱۹۹۶ء بابت قائدین و مربیان کے دورہ جات موصول ہوئی۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ آپ کے کام میں برکت دے اور بے شمار فضلوں سے نوازے اور آپ سب کو حکمت سے کام کرنے کی توفیق عطا