تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 588 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 588

۵۸۸ مختصر رپورٹ مجلس مذاکرہ: بعد نماز مغرب تلاوت قرآن مجید سے آغاز ہوا۔مکرم مرز انصیر احمد صاحب نے جماعت کا تعارف پیش کیا اور سوالات کے جوابات دیئے۔حاضری مہمانان اٹھارہ ، احمدی چالیس کل اٹھاون تھی۔تاریخ : ۲۲ جولائی ۱۹۹۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم نصیر احمد صاحب انجم مقام : گوجرہ ضلع ٹوبہ تقررپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب تلاوت قرآن مجید سے آغاز ہوا۔تربیتی امور اور دعوت الی اللہ کے کام کی طرف توجہ دلائی گئیں۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح کی طرف سے تربیتی دوروں پر بھر پور حوصلہ افزائی حسب سابق مجلس کے زیر انتظام ہر ماہ کی رپورٹ کارگزاری نیز تر بیتی دوروں کی تفصیلی رپورٹیں سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں باقاعدگی سے بھجوائی جاتی رہیں۔سید نا حضرت خلیفہ مسیح رحمہ اللہ اپنی گوناگوں مصروفیات کے باوجود ان رپورٹوں کو بالاستیعاب ملاحظہ فرماتے اور مجلس کی حوصلہ افزائی کے لئے ان پر تبصرہ بھی اپنی ذاتی بابرکات کی طرف سے ارسال فرماتے۔چند خطوط کی نقل ریکارڈ کی غرض سے نیچے درج کی جاتی ہے۔-1 ۱ رپورٹ کارگزاری ماہ مارچ ۱۹۹۶ء پر حضور انور نے فرمایا: آپ کی رپورٹ بابت کارگزاری ماہ مارچ موصول ہوئی۔اللہ تعالیٰ آپ اور جملہ معاونین کو اجر عظیم عطاء فرمائے اور نیک مقاصد کو پورا فرمائے اور بیش از پیش خدمات کی توفیق عطاء فرمائے اور اپنے فضلوں سے نوازے۔تمام کارکنان کو محبت بھرا سلام۔خدا اپنی امان میں رکھے۔“ ( لندن ۱۳ جولائی ۱۹۹۶ء) ۲ - رپورٹ بابت دورہ جات علماء سلسلہ محرره ۱۱ اپریل ۱۹۹۶ء کے سلسلہ میں فرمایا: آپ کی طرف سے رپورٹ ۴۸۲/ ۹۶-۴-۱۱ بابت دوره جات علماء سلسلہ موصول ہوئی۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اللہ آپ کی کوششوں کو با برکت بنائے اور اس کے بہترین نتائج برآمد فرمائے۔اجتماعات سے شرکت کرنے والے دوستوں کو روحانی فیض حاصل کرنے کی توفیق دے۔‘ (۲۰ اپریل ۱۹۹۶ء) ۳ رپورٹ کارگزاری محرره ۱۸ اپریل ۱۹۹۶ء پر حضور انور نے فرمایا: آپ کی ارسال کردہ رپورٹ زیر نمبر ۹۶/۵۰۷-۴-۱۸ بابت کارگزاری موصول ہوئی۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء - اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے ساتھیوں کو خلوص ، محنت اور حکمت سے کام کرنے کی توفیق بخشے۔سب کو بہت بہت محبت بھر اسلام (۲۸ اپریل ۱۹۹۶ء )