تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 574 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 574

۵۷۴ ٹرانسکر پشن ترجمتہ القرآن کلاس شعبہ سمعی و بصری نظارت اشاعت صدرانجمن احمدیہ کی میٹنگ سرائے محبت ( گیسٹ ہاؤس) احاطہ صدر انجمن احمد یہ میں مورخہ ۳۰ مئی ۱۹۹۶ء بروز جمعرات ساڑھے دس بجے صبح منعقد ہوئی اس میٹنگ میں مجلس انصاراللہ پاکستان کی طرف سے مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ، مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نائب صدر مجلس محترم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی نگران شعبہ سمعی و بصری مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی طرف سے مکرم راجہ منیر احمد خان صاحب صدر مجلس ، مکرم عبدالسمیع خان صاحب انچارج سمعی و بصری اور لجنہ اماءاللہ پاکستان کی طرف سے حضرت سیدہ ام متین مریم صدیقہ صاحبہ صدر مجلس اور مکرمہ صاحبزادی امتہ القدوس بیگم صاحبہ نا ئب صدر شریک ہوئے۔اس میٹنگ میں اس امر پر تفصیلی مشورہ ہوا کہ مسلم ٹیلی ویژن احمد یہ انٹرنیشنل کے لئے مختلف الانواع پروگراموں کی تیاری نیز حضرت خلیفتہ مسیح الرابع کے بیان فرمودہ درس قرآن مجید ، سوال و جواب کی مجالس ، خطبات و خطابات کو جو بیسٹس (CASSETTES) کی شکل میں جماعت کے پاس محفوظ ہیں احاطہ تحریر میں لانے کے لئے ایسے سینکڑوں رضا کارانہ خدمات سرانجام دینے والے خدام، انصار اور خواتین کی ضرورت ہے جو مرکزی ، ضلعی اور شہری سطح پر ان اُمور کو سر انجام دے سکیں۔اسی میٹنگ میں ہر ذیلی تنظیم کے ذمہ معین امور کی سرانجام دہی کی گئی۔مجلس انصاراللہ کے سپر دکام ۱- سیرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم ، سیرت خلفائے راشدین وصحابہ کرام -۲- سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام، سیرت خلفاء وصحابہ پرسکرپٹ بچوں کو سنانے کے لئے چھوٹی چھوٹی سبق آموز کہانیوں کے سکرپٹ -۴- درس القرآن انگریزی کی ٹرانسکرپشن کا کام ۵- ترجمتہ القرآن کلاس کی ٹرانسکر پشن کا کام - لقاء مع العرب کی ٹرانسکرپشن کا کام -2 انصار اللہ کے پروگرام اور اجتماعات وغیرہ کی ریکارڈنگ ان سات اُمور میں سے فوری طور پر نظارت اشاعت نے محترم صدر صاحب مجلس انصاراللہ پاکستان سے ترجمۃ القرآن کلاس کی کیسٹس کی ٹرانسکر پشن کا کام شروع کرنے کی درخواست کی۔چنانچہ صدر محترم کی ہدایت پر اس ذمہ داری کی سکیم تیار کی گئی جس پر صدر محترم نے ہدایات اور رہنمائی فرمائی۔اس سکیم پر نہ صرف مرکزی طور پر عملدرآمد ہوا بلکہ زعامت ہائے علیاء نے بھی اس سلسلہ میں عملی تعاون کیا۔