تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 575 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 575

۵۷۵ سید نا حضرت خلیفۃ امسیح الرابع کی اس ترجمۃ القرآن کلاس کو ( جوایم ٹی اے پر ٹیلیوائز کی جا رہی تھی اور ہفتہ میں دو دن ایک ایک گھنٹہ کی کلاس تھی ) کیسٹ سے ضبط تحریر میں لانے کا کام (TRANSCRIPTION) تھا۔چنانچہ صاحب علم اور کیسٹ لکھنے کا تجربہ اور اہلیت رکھنے والے انصار کی فہرست تیار کی گئی۔ان کے اجلاسات بلائے گئے اور ضروری ہدایات دے کر کام شروع کر دیا گیا۔اس غرض کے لئے ٹیپ ریکارڈرز بھی خریدے گئے۔اس کام کا آغاز جولائی ۱۹۹۶ء میں کیا گیا۔اس سے قبل جو کلاسیں نشر ہو چکی تھیں ، ان کو بھی ضبط تحریر میں لایا گیا اور پھر ساتھ کے ساتھ شعبہ سمعی و بصری نظارت اشاعت صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے مہیا کر دہ کیسٹوں سے ٹرانسکر پشن کا کام جاری رہا۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے ایم ٹی اے پر ۲۴ فروری ۱۹۹۹ء کو قرآن کریم کے تمہیں سپاروں کے ترجمہ و تفسیر کا کام مکمل فرمایا۔مارچ ۱۹۹۹ء میں اس کی تحریر کا کام محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی دی ہوئی توفیق سے مکمل کر کے نظارت اشاعت صدر انجمن احمدیہ کے سپرد کر دیا گیا۔اس سارے کام کی فوٹو کاپی دفتر انصار اللہ پاکستان میں بھی محفوظ کر لی گئی۔اس کام کی تکمیل میں مندرجہ ذیل احباب نے مکرم چوہدری ابراہیم صاحب مینجر ماہنامہ انصار اللہ کی نگرانی میں دن رات محنت کی۔ربوه (۱) مکرم مولوی عبد اللطیف پریمی صاحب ( وکالت تبشیر ) (۲) مکرم حمید احمد صاحب خالد سابق لائبریرین جامعہ احمدیہ (۳) مکرم چوہدری محمد شریف صاحب ننگلی ( وکالت مال ثانی ) (۴) مکرم نصیر احمد صاحب شاد پروفیسر جامعہ احمدیہ (۵) مکرم مقصود احمد صاحب قمر مربی سلسلہ (1) مکرم مولوی عبدالرشید رازی صاحب مربی سلسله (۷) مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب مربی سلسلہ (۸) مکرم سعادت احمد خان صاحب طالب علم ، دار العلوم غربی ربوه بیرون ربوہ مندرجہ ذیل ناظمین اپنی نگرانی میں ٹرانسکر پشن کا کام مکمل کرواتے رہے۔(۱) مکرم چوہدری مبارک احمد صاحب ناظم ضلع راولپنڈی (۲) مکرم نعیم احمد خان صاحب ناظم ضلع کراچی (۳) مکرم طاہر احمد ملک صاحب ناظم ضلع لاہور (۴) مکرم چوہدری عبدالرحمن سیفی صاحب ناظم ضلع فیصل آباد (۵) مکرم ملک رشید احمد صاحب ناظم ضلع اٹک