تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 567 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 567

عالمی بیعت کی تکمیل پر حضور نے صدر محترم کو جو خط ۲۴ اگست ۱۹۹۵ء کو تحریر فرمایا ریکارڈ کی غرض سے نقل کیا جاتا ہے۔اس خط میں حضور نے آئیندہ کے لئے اہم ہدایات سے بھی نوازا۔حضور نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصار اللہ پاکستان کو امسال کی عالمی بیعت میں ساڑھے تین ہزار سے زائد بیعتیں پیش کرنے کی توفیق ملی ہے۔الحمد لله ثم الحمد الله اللهم زد و بارک و ثبت اقدامهم جزاکم الله تعالیٰ احسن الجزاء في الدنيا و الاخرة_ اللہ تعالیٰ آپ کی مساعی میں برکت ڈالے اور اس نئے سال میں پہلے سے بہت بڑھ کر عطا فرمائے اور آپ دوگنی سے زائد بیعتیں پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں۔پر حکمت پروگرام بنائیں ، دُعائیں کریں اور اللہ پر کامل بھروسہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔اللہ کے فضل سے امسال آپ نے کامیابیوں کا نیا دور دیکھنا ہے اور ہزار ہا میں داخل ہونا ہے۔پہلے بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کو پھل عطا کیا تھا۔اب بھی وہی عطا فرمائے گا۔پس آپ لینے کی تیاری کریں اور ابھی سے کام کا آغاز کر دیں۔اللہ آپ کو بامر ا دفرمائے اور مجھے آپ کی طرف سے بار بار خوشخبریاں ملیں۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔“ نامور محقق مکرم شیخ عبدالقادر صاحب کی وفات جماعت احمدیہ کے نامور ریسرچ سکالر اور معروف مصنف مکرم شیخ عبدالقادر صاحب لا ہورستتر سال کی عمر میں ۵ نومبر ۱۹۹۵ء کو وفات پاگئے۔مکرم شیخ صاحب نے موازنہ مذاہب، تاریخ وسیرت اور مسیحیت پر قلم اٹھایا اور نہایت بلند پایہ تحقیق پیش فرماتے رہے۔محقق آپ کی شناخت تھی۔آپ نے جامعہ احمد یہ اور بعض دیگر علمی مجالس میں اپنے مقالات پیش کئے۔عمر بھر اپنا قلم تائید دین حق کیلئے وقف رکھا۔آپ کے مضامین سلسلہ کے جرائد و رسائل الفضل، ریویو آف ریلیجنز مجلة الجامعه، ماہنامہ الفرقان، ماہنامہ خالد، اور ماہنامہ انصار اللہ ربوہ میں شائع ہوتے رہے۔آپ صاحب صدق و وفا، خلیق، ملنسارا اور مجسم شفقت و محبت تھے۔﴿۲۱﴾ محدود شوری ۱۹۹۵ء مجلس انصار اللہ پاکستان کی محدو د شوری مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۹۵ء بروز جمعہ مجلس انصار اللہ پاکستان کے ہال میں منعقد ہوئی۔جس میں مرکزی نمائندگان سمیت کل تین سو میں نمائندگان شوری شریک ہوئے۔شوریٰ کا اجلاس صبح ۹ بجے تلاوت ، عہد اور دعا کے ساتھ شروع ہوا اور ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہا۔حضرت چوہدری محمد انور حسین صاحب امیر ضلع شیخو پورہ کا سانحہ ارتحال حضرت چوہدری محمد انور حسین صاحب ایڈووکیٹ مورخہ ۲۴ دسمبر ۱۹۹۵ء کو اپنے محبوب حقیقی سے جاملے۔