تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 566 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 566

پُر وقار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔محترم ناظم صاحب ارشاد وقف جدید نے اس عمارت کی سپردگی کے بعد حضرت خلیفہ مسیح الرابع کی خدمت بابرکت میں اطلاع بھجوائی تو حضور نے اُن کے نام اپنے مکتوب محررہ ۸ جولائی ۱۹۹۵ء میں تحریر فرمایا۔المہدی ہسپتال کی عمارت کے متعلق آپ کا خط ملا۔الحمد للہ۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ اس ہسپتال کا فیض عام کرے۔مریض شفا پائیں۔کارکنان خدمت خلق کے جذ بہ سے سرشار ہو کر خدمت دین کرنے والے ہوں۔سب ساتھیوں کو محبت بھرا سلام ، 19 ) مکرم ملک ممتاز احمد صاحب امیر ضلع چکوال کا انتقال مکرم ملک ممتاز احمد صاحب امیر ضلع چکوال نے تقریباً ۶۷ سال عمر پائی۔آپ نے تقریباً اڑھائی سال ۵ مارچ ۱۹۹۳ء تا دم واپسیس (۱۲۳ اکتوبر ۱۹۹۵ ء ) بطور امیر ضلع چکوال اور اس سے قبل بطور ناظم انصار اللہ ضلع چکوال اور امیر جماعت دوالمیال خدمات سرانجام دیں۔آپ بڑی صفات کے مالک تھے۔ہمدردی خلق میں پیش پیش تھے۔ہر ایک سے خندہ پیشانی سے پیش آتے تھے۔خلفائے احمدیت سے محبت اور ادب و احترام ان کے دل میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔جماعت سے حد درجہ کی محبت تھی۔ہمیشہ ضرورت مندوں کا خیال رکھتے اور کسی کو خالی ہاتھ نہ جانے دیتے تھے۔اپنے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیتے رہے۔عالمی بیعت اور انصار اللہ امسال بھی مجلس انصار اللہ پاکستان کو عالمی بیعت کے سلسلہ میں خصوصی مساعی پیش کرنے کی سعادت ملی اس کا ذکر فرماتے ہوئے حضور انور نے اپنے مکتوب مبارک رقم فرموده ۲۸ جون ۱۹۹۵ء بنام صدر صاحب مجلس میں فرمایا: مجلس انصار اللہ پاکستان کی اس وقت تک کی بیعتوں کی تعداد اللہ تعالیٰ کے فضل سے نو سو چورانوے ہوگئی ہے۔الحمد لله اللهم زد و بارک و ثبت اقدامهم -جزاکم الله تعالى احسن الجزاء اللہ کے فضل و کرم سے آپ ہزار میں داخل ہونے والے ہیں اور پھر آپ کا قدم دوسرے ہزار کی طرف ہوگا۔جو عرصہ باقی رہ گیا ہے اُس میں وسیع پیمانہ پر پر حکمت پروگرام بنا ئیں۔داعیان اللہ کو دُعاؤں کی طرف توجہ دلائیں اور اللہ پر کامل تو کل کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔اس طرح آپ کے پروگراموں میں بے حد برکت پڑے گی اور غیر معمولی نتائج ظاہر ہوں گے۔ابھی آپ نے بہت آگے بڑھنا ہے اور پاکستان کی بیعتوں میں ایک بڑا حصہ ڈالنا ہے۔اللہ آپ کو یہ سعادت عطا فرمائے اور روح القدس سے آپ کی تائید فرمائے۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔“