تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 532
۵۳۲ تاریخ : ۱۹ جون ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ مقام: اسلام آباد مختصر رپورٹ : دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں مساعی کا جائزہ لیا اور احباب کو عالمی بیعت کے لئے کوششیں تیز کرنے کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۲۰ جون ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مقام : لالیاں ضلع جھنگ تقررپورٹ: اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام میں مرکزی نمائندہ نے دعوت الی اللہ اور خصوصاً عالمی بیعت کی طرف توجہ دلائی۔میٹنگ عاملہ: میٹنگ عاملہ میں عالمی بیعت کے سلسلہ میں کام کا جائزہ لے کر ہدایات دی گئیں۔تاریخ : ۲۲ جون ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ : مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مقام: کوٹ بہادر ضلع جھنگ اجلاس عام : اجلاس میں سلائیڈ زیکرد یا بعد میں مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔حاضری قریباً اسی تھی۔مقام: چک ۵۶۳ رب ضلع فیصل آباد تاریخ : ۲۳ جون ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ مختصر رپورٹ : اجلاس مجلس عاملہ: بعد نماز عصر مجلس عاملہ کے اجلاس میں مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے عالمی بیعت کے سلسلہ میں دعوت الی اللہ کے کام کا جائزہ لیا اور توجہ دلائی۔تاریخ : ۲۳ جون ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم عبد السلام صاحب طاہر مقام : چک ۵۶۵ ر ب ضلع فیصل آباد مختصر رپورٹ : اجلاس مجلس عاملہ: مکرم عبد السلام صاحب طاہر نے مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔دعوت الی اللہ کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔اجلاس عام : مرکزی نمائندہ نے عالمی بیعت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مجموعی حاضری چونسٹھ تھی۔تاریخ : ۲۴ جون ۱۹۹۳ء مرکزی نمائنده: مکرم عبدالستارخان صاحب مقام : امیر پارک گوجرانوالہ مختصر رپورٹ: اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام میں مکرم خان صاحب نے دعوت الی اللہ کی اہمیت و برکات اور زیادہ سے زیادہ پیغام حق پہنچانے اور بیعتیں کروانے کی طرف توجہ دلائی۔مجلس مذاکرہ: رات ساڑھے آٹھ بجے سے بارہ بجے تک مجلس مذاکرہ ہوئی۔صداقت مسیح پاک ، وفات مسیح ، ظہور امام مہدی علیہ السلام اور دیگر مسائل کے بارہ میں سوالات کے جواب مکرم عبدالستار خان صاحب نے دیئے۔