تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 533 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 533

۵۳۳ درس: بعد نماز فجر دعوت الی اللہ کی اہمیت پر درس دیا۔تاریخ: ۲۵ جون ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم عبدالستار خان صاحب مقام: شاہدرہ مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مکرم خان صاحب نے دعوت الی اللہ سے متعلق توجہ دلائی۔تاریخ : ۳ جولائی ۱۹۹۳ء مقام: گنڈا سنگھ والا مرکزی نمائندگان : مکرم مقصود احمد صاحب، مکرم جاوید احمد صاحب جاوید سر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب و عشاء اجلاس عام شروع ہوا۔جس میں دعوت الی اللہ کی طرف خصوصی توجہ دی گئی۔حاضری پینتالیس تھی۔تاریخ: ۲ جولائی ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مقام: کریم نگر ضلع فیصل آباد مختصر رپورٹ : مجلس مذاکرہ بعد نماز مغرب مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی۔مرکزی نمائندہ نے جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا اور سوالات کے جواب دیئے۔حاضری تینتیس بشمول غیر از جماعت سات تھی۔تاریخ : ۲ جولائی ۱۹۹۳ء مقام: اوکاڑہ مرکزی نمائندگان : مکرم عبدالستار خان صاحب، مکرم جاوید احمد صاحب جاوید مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء مجالس : بوقت دس بجے صبح مکرم جاوید احمد صاحب جاوید نے زعماء کرام اور ضلعی عاملہ کے اراکین سے دعوت الی اللہ کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔مکرم عبدالستار خان صاحب نے دعوت الی اللہ کی اہمیت اور افادیت کے بارہ میں احباب کو آگاہ کیا۔خطبہ جمعہ: مکرم جاوید احمد صاحب جاوید نے سورۃ صف کی آخری آیت کی روشنی میں احباب کو ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ: ۴ جولائی ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم عبدالسلام صاحب طاہر مقام : نصیر پور، ہلال پور، ادرحمه ضلع سرگودھا مختصر رپورٹ : اجلاس مجلس عاملہ: مرکزی نمائندہ نے زعماء کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔اجلاس عام : اجلاس عام میں قیام نماز اور تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی گئی۔جلسہ سیرت النبی مکرم عبد السلام صاحب طاہر نے سیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریر کی۔حاضری سو مرد، پچہتر مستورات۔تاریخ : ۸ جولائی ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا عبدالسلام صاحب طاہر مقام: ڈسکہ کوٹ