تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 479
مررپورٹ : دیہاتی مجالس کا اجتماع ہوا۔تربیت ، اصلاح وارشاد کے متعلق ہدایات کے علاوہ جلسہ انگلستان میں اسیران راہ مولیٰ کی نظم والی کیسٹ دکھائی اور سنائی گئی۔کل حاضری پچاس انصار تھی۔تاریخ: ۲۹ نومبر ۱۹۹۱ء مختصر مقام: چشمہ رائٹ کالونی ڈیرہ اسماعیل خان مرکزی نمائندگان : مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد ، مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر رپورٹ : سلائیڈز پروگرام : بعد نماز مغرب وعشاء ایک معزز دوست کے مکان پر ان کے اہل وعیال کو دعوت الی اللہ کی غرض سے مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر نے اکناف عالم میں اشاعت دین کے ایمان افروز مناظر سلائیڈز کے ذریعہ دکھلائے۔کل حاضری بارہ بمعہ چار غیر از جماعت افراد۔تاریخ: ۲۹ نومبر ۱۹۹۱ء مقام : رسته خیل میانوالی مرکزی نمائندگان: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد، مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر مختصر رپورٹ : دعوت الی اللہ وسلائیڈ ز پروگرام: رتہ خیل قبیلہ کے سربراہ سردار خان صاحب کے وسیع مکان میں ایک بجے دو پہر سے چھ بجے شام تک سردار خان صاحب رتہ خیل کو مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے مؤثر رنگ میں پیغام حق پہنچایا اور مکرم مولانا اسماعیل صاحب منیر نے تبلیغی مناظر پر مشتمل سلائیڈ ز دکھا ئیں۔کل حاضری دس بمعہ چار غیر از جماعت افراد۔تاریخ : ۶ دسمبر ۱۹۹۱ء مقام: جھنگ شہر مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد تقررپورٹ : خطبہ جمعہ: مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ میں سورۃ بقرہ اور سورۃ فجر کی آیات کی تفسیر بیان فرمودہ حضرت اقدس مصلح موعود کی روشنی میں ۱۸۹۱ ء میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ مسیح و مہدی موعود اور پہلے سالانہ جلسہ قادیان کے انعقاد پر سو سال پورا ہونے پر ۱۹۹۱ء کی تاریخی اہمیت بیان کی نیز ا حباب کو پہلے سے بڑھ کر ذمہ داریوں کو احسن رنگ میں ادا کر نے خصوصاً دعوت الی اللہ کی تحریک میں حصہ لینے کی تلقین کی۔حاضری تین سو تھی۔مجلس مذاکرہ : بعد نماز عصر دعوت الی اللہ کی غرض سے مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی جس میں احباب کے متعددسوالات کے جواب دیئے گئے۔کلاس داعیان الی اللہ : مرکزی نمائندہ نے کلاس میں دعوت الی اللہ کے مؤثر طریقے بیان کیے اور احمدیت کے دس بنیادی مسائل اور ان کے دلائل ذہن نشین کرائے نیز سوالات کے جواب دیئے۔بجٹ پورا کرنے کے لئے رابطہ کو بڑھانے ، زیارت مرکز اور سال میں کم از کم ایک دوست کو احمدیت کے نور سے منور کرنے کی تلقین کی۔کل حاضری تہتر تھی۔پیغام حق: دو اہم شخصیات مہر مختار حسین صاحب سینیٹر ایڈووکیٹ اور مکرم چوہدری عبدالوہاب صاحب اسٹنہ