تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 480
۴۸۰ رجسٹر را کواپریٹو سوسائیٹیز جھنگ کو احمدیت کا پیغام پہنچایا۔سوالات کے جوابات دیئے گئے۔مطالعہ کتب کے لئے کتاب دی گئی۔لجنہ سے خطاب : اس اجلاس میں دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں خطاب کیا۔کل حاضری اکتیں تھی۔بچوں کی آمین: دو بچوں کے قرآن کریم کا دور مکمل کرنے پر آمین کی تقریب میں شرکت کی گئی۔تاریخ : ۸ دسمبر ۱۹۹۱ء مقام: شاہ تاج شوگر ملز منڈی بہاؤالدین مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے شعبہ جات کے بارہ میں مناسب ہدایات دیں خصوصاً دعوت الی اللہ اور نماز با جماعت کے بارہ میں زور دیا۔انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔حاضری چالیس تھی۔تاریخ: 9 دسمبر ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ: مکرم منیر احمد صاحب عابد مربی سلسلہ مقام: چک ۳۷ جنوبی ضلع سرگودھا مختصر رپورٹ : جائزہ: مکرم منیر احمد صاحب عابد نے مجلس کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی نیز حاضرین کو نماز جمعہ ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری آٹھ تھی۔تاریخ : ۱۲ دسمبر ۱۹۹۱ء مقام: چک R-93/6 ضلع بہاولنگر مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب، مکرم مولا نا مبشر احمد صاحب کا ہلوں، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : مجلس سوال وجواب : مکرم مولا نا مبشر احمد صاحب کاہلوں نے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دیئے۔حاضری ایک سو تینتیس تھی جن میں غیر از جماعت بھی شامل تھے۔اجلاس زعماء: مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔حضور انور کے ارشادات سنائے۔زعماء نے غیر از جماعت مہمانوں کو کیسٹ سنانے کا وعدہ کیا۔حاضری تھی۔تاریخ : ۱۳ دسمبر ۱۹۹۱ء مقام: بہاولنگر شہر مرکزی نمائندگان: مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب، مکرم مولانا مبشر احمد صاحب کاہلوں ، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : نماز فجر : مکرم مولانا مبشر احمد صاحب کاہلوں نے نماز فجر پڑھائی۔حاضری انصار دو، خدام چار، اطفال چار تھی۔تاریخ : ۱۳ دسمبر ۱۹۹۱ء مقام : ساہیوال مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب، مکرم مولانا مبشر احمد صاحب کا ہلوں، مکرم غلام حسین صاحب منصور پورٹ: اجلاس زعماء: البیت ساہیوال میں ۱۲ بجے اجلاس زعماء ہوا۔مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے تمام شعبہ جات کا جائزہ لیا۔اجلاس زعماء میں ہر ماہ اجلاس عام با قاعدہ کرنے کی طرف توجہ دلائی۔غیر از جماعت