تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 422
۴۲۲ -r ماه نومبر ۱۹۹۰ ء کی رپورٹ دورہ جات پر اپنی قلم مبارک سے حضور انور نے تحریر فرمایا: الحمد لله - جزاكم الله احسن الجزاء - ماشاء الله۔یہ پروگرام بہت مفید ہیں۔“ ۳ ماہ دسمبر ۱۹۹۰ء کی رپورٹ پر حضور انور نے ارشاد فرمایا: جزاكم الله احسن الجزاء حضورا نور مجلس دوالمیال کے لئے ایک ارشاد ١٩٩١ء حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی طرف سے مجلس دوالمیال ضلع چکوال میں نمازوں کی حاضری میں ستی دور کرنے کی ہدایت موصول ہوئی تھی۔اس ضمن میں صدر محترم کی طرف سے ناظم صاحب ضلع اور زعیم مجلس دوالمیال کو خطوط کے ذریعہ توجہ دلائی گئی نیز ۱۲ جنوری سے ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ ء تک جائزہ حاضری نماز با جماعت اطفال، خدام ، انصار تیار کروا کر منگوایا گیا۔جس سے صورتِ حال میں کچھ بہتری پیدا ہوئی۔پھر ۳۱ جنوری ۱۹۹۱ء و یکم فروری ۱۹۹۱ ء ایک خصوصی وفد جو مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تربیت اور مکرم مولوی محمد صدیق صاحب گورداسپوری پر مشتمل تھا ، انفرادی رابطہ کے ذریعہ جائزہ اور مزید تلقین کے لئے بھجوایا گیا۔اس رپورٹ کے پیش ہونے پر حضور نے ۱۱ فروری ۱۹۹۱ء کو تحریر فرمایا۔جزاکم اللہ مرکزی انتظام کے تحت مہمانان کی ربوہ آمد مجلس انصار اللہ پاکستان کے زیر انتظام ربوہ میں غیر از جماعت دوستوں کو بلانے اور سوال وجواب کی تقاریب منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا چنانچہ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ماہ جنوری ۱۹۹۱ء میں دوصد أناسی ، ماہ جون میں دوصد چونتیس اور ماہ جولائی میں دوصد چونسٹھ مہمان مرکز تشریف لائے۔اس امر کی اطلاع سیدنا حضرت خلیفہ اسیح کی خدمت میں باقاعدہ بھجوائی جاتی رہی چنانچہ حضور نے بالترتیب فروری ، جون اور جولائی کی رپورٹس پر اس کام کو سراہتے ہوئے اپنی قلم مبارک سے تحریر فرمایا۔ا - الحمد لله ثم الحمد لله - بارك الله - جزاكم الله۔ہرممکن احتیاط کہ یہ سلسلہ کسی حسد اور شرارت کی نذر نہ ہو جائے۔“ ( رقم فرمودہ ۱۳ مئی ۱۹۹۱ء) ۲ - الحمد الله - ما شاء الله چشم بدور - اللهم زد و بارک و ثبت اقدامهم - ما شاء الله۔جزاک اللہ۔بہت عمدہ کام ہے۔“ ( رقم فرمودہ ۴ اکتوبر ۱۹۹۱ء) 66