تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 423
۴۲۳ دورہ ضلع سیالکوٹ بابت شعبہ مال مکرم صدر صاحب مجلس کے ہمراہ مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر انصار اللہ نے ۲۰ جون ۱۹۹۱ء کو سیالکوٹ کا دورہ کیا۔چونکہ اس موقع پر تمام مجالس کو اپنا چندہ ہمراہ لانے کی تاکید کی ہوئی تھی۔اس لئے مبلغ گیارہ ہزار تین سو چھبیس روپے چندہ وصول ہوا۔دورہ راولپنڈی مکرم مولا نا محمد اسمعیل منیر صاحب قائد اصلاح وارشاد را ولپنڈی کے دورے پر تشریف لے گئے۔مورخہ ۲۷ جون ۱۹۹۱ء کو راولپنڈی کینٹ میں مکرم کرنل رفیق احمد صاحب بھٹی کے فلیٹ پر مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی۔دو غیر از جماعت سمیت کل حاضری اٹھا رہ رہی۔مورخہ ۲۸ جون کو بیت الحمد مری روڈ میں مجالس انصار اللہ ضلع راولپنڈی کے عہدیداران کا اجلاس ہوا۔مکرم مولوی دین محمد شاہد صاحب نے دعوت الی اللہ کی اہمیت واضح کی اور مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب نے تمام شعبہ جات کا جائزہ پیش کیا۔۱۴ عہدیداران حاضر تھے۔نماز جمعہ کے بعد مکرم محمد برہان صاحب کے مکان پر مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔کل حاضری باسٹھ تھی۔بعد نماز مغرب بیت محمود واہ کینٹ میں مجلس سوال وجواب منعقد ہوئی۔کل حاضری دو غیر از جماعت آفیسرز سمیت پچہتر رہی۔۲۹ جون کو حلقہ بیت نور را ولپنڈی میں مجلس مذاکرہ بخا نہ مکرم عبدالقدوس صاحب منعقد ہوئی۔مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر نے سوالات کے جوابات دیئے۔دوره قیادت تربیت گوجرانوالہ قیادت تربیت کی طرف سے ماہ جولائی ۱۹۹۱ء میں ضلع گوجرانوالہ کی مجالس نوشہرہ ورکاں، تتلے عالی اور گرمولا در کاں کا دورہ کروایا گیا۔قرآن کریم کی درست تلاوت حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا منصوبہ جولائی ۱۹۹۱ء میں انٹرنیشنل شورٹی منعقدہ اسلام آباد دیلفورڈ برطانیہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے افراد جماعت میں قرآن کریم کی درست تلاوت کی اہلیت پیدا کرنے سے متعلق ایک اہم منصو بہ جماعت کے سامنے رکھا۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس منصوبہ کو جماعت کی ذیلی تنظیموں ( خدام الاحمدیہ، لجنہ اماء الله ، انصار اللہ ) کے ذریعہ نافذ کرنے کا فیصلہ فرمایا۔حضور کا شوری سے خطاب انگریزی زبان میں تھا۔اس کے چند نکات کا ترجمہ پیش کیا جا رہا ہے۔