تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 421
۴۲۱ مختصر رپورٹ : اجلاس عام صدر محترم نے اجلاس عام میں تربیتی امور یعنی اطاعت و فرمانبرداری ، پنجگانه نماز با جماعت کے علاوہ نوافل اور استغفار کی طرف توجہ دلائی۔مجموعی حاضری ایک سو پینسٹھ تھی۔تاریخ : ۱۹ دسمبر ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب مقام : چھنیاں ربوہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مرکزی نمائندہ نے اجلاس عام سے خطاب کیا۔مجموعی حاضری ایک سو انتیس تھی۔مقام : چک ۳۵ جنوبی ضلع سرگودها تاریخ : ۱۲ دسمبر ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندے مکرم صفی الرحمن صاحب خورشید ، مکرم ضیاء اللہ صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام : تلاوت و نظم کے بعد مکرم ضیاء اللہ صاحب مربی سلسلہ میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریر کی۔اس کے بعد مکرم صفی الرحمن صاحب خورشید سنوری نے ”دعوت الی اللہ اور افریقہ میں دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر کی۔حاضری پچاس تھی۔تاریخ : ۲۱ دسمبر ۱۹۹۰ء مقام: جڑانوالہ مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: مرکزی نمائندہ نے اطفال، خدام اور انصار کے لئے خلفاء مسیح موعود علیہ السلام کی ارشاد فرمودہ ہدایات پیش کر کے ان پر عمل کرنے کی موثر تلقین کی۔مجموعی حاضری سو تھی۔مجلس مذاکرہ: نماز جمعہ کے بعد بیت الحمد میں احباب جماعت کے علمی اضافہ کے لئے مکرم امیر صاحب جماعت احمدیہ جڑانوالہ کی صدارت میں مجلس مذاکرہ ہوئی۔جس میں احمدیت کے قیام کی چار اغراض پیش کرنے کے بعد متعدد سوالات کے جوابات دئیے۔حاضری پچاس تھی۔مجلس سوال وجواب : مجلس مذاکرہ کے بعد دعوت الی اللہ کی غرض سے مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔جس میں مکرم مولا نا صاحب نے احمدیت کا تعارف اور اکناف عالم میں اشاعت دین کے سلسلے میں جماعت احمدیہ کی ایمان افروز مساعی کا ذکر کیا۔اس کے بعد غیر از جماعت احباب کے متعد د سوالات کے جوابات دیئے۔حاضری دس احمدی اور دس غیر از جماعت احباب تھے۔دورہ جات کی رپورٹس پر حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کے ارشادات -1 مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ کی طرف سے رپورٹ کا ر کر دگی پیش ہونے پر فرمایا: ما شاء اللہ بہت عمدہ مساعی ہے۔الحمد الله جزاكم الله تعالى احسن الجزاء - اللهم زدوبارک ماشاء اللہ آپ اور آپ کے رفقاء کار بڑی مستعدی اور مستقل مزاجی سے کام کر رہے ہیں۔اللہ کے فضل سے مسلسل تربیتی امور کی طرف توجہ ہے۔اللہ بے حد مبارک کرے اور نیک اثرات ظاہر ہوں۔تمام ساتھیوں کو میرا محبت بھر اسلام دیں۔“