تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 406 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 406

۴۰۶ دعوت الی اللہ کے کام میں بھر پور شرکت خصوصاً غیر از جماعت احباب کو ربوہ لانے نیز مالی قربانی میں حصہ لینے، خاص طور پر تحریک جدید میں معیاری وعدہ جات کرنے اور اس کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی ، ایک دوست نے چار سو روپے کا اضافہ کیا۔حاضری مجموعی اکتیں تھی۔تاریخ : ۲۱ اگست ۱۹۹۰ء مقام: دار الفتوح ربوه مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا مبشر احمد صاحب کاہلوں مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مرکزی نمائندہ نے اپنی تقریر میں احباب کو عبادت کی حقیقت اور ضرورت سے آگاہ کیا۔حاضری انتالیس تھی۔تاریخ : ۲۳ اگست ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم میاں مبارک احمد صاحب مقام : خانیوال شہر مختصر رپورٹ: تربیتی اجلاس: بعد نماز جمعہ تربیتی اجلاس ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم ملک اقبال احمد صاحب نے وقف جدید اور مکرم میاں مبارک احمد صاحب نے تحریک جدید اور نماز با جماعت کے موضوعات پر تقریر کی۔ہفتہ وصولی تحریک جدید ۳۱ اگست تا ۷ ستمبر منانے اور وصولی سو فیصد کے لئے کوشش کرنے کی تحریک کی۔کل حاضری اکیالیس تھی۔تاریخ : ۲۳ اگست ۱۹۹۰ء مقام ملتان مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم ملک منصور احمد صاحب عمر مربی سلسله، مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر مربی سلسله مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم ملک منصور احمد صاحب عمر اور مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے تربیتی تقاریر میں خلافت سے وابستگی اور پانچ بنیادی اخلاق نمایاں طور پر پیدا کر نے کی تلقین کی۔مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے مجلس سوال و جواب عمدگی سے نبھائی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے دعوت الی اللہ اور امتحانات میں شمولیت کا جائزہ لیا۔دعوت الی اللہ کا صحیح طریق بتایا۔مرکزی امتحانات میں شمولیت کے لئے تعداد انصار بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس میں ستر مرد اور تمیں خواتین حاضر تھیں۔تاریخ : ۲۴ اگست ۱۹۹۰ء مقام : مظفر گڑھ مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر انصار الله مختصر رپورٹ : ضلعی اجلاس عاملہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے صبح دس بجے اجلاس میں ہدایات دیں۔جائزہ پیش کیا۔تحریک جدید کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری پندرہ تھی۔خطبہ جمعہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے خطبہ جمعہ میں حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے بیان کردہ پانچ بنیادی اخلاق میں ترقی کرنے اور دعوت الی اللہ میں موثر حصہ لینے اور منظم طریق پر اس فرض کو ادا کرنے کی ہدایات