تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 407 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 407

۴۰۷ دیں۔حاضری مردوزن قریباً پچاس تھی۔تاریخ : ۲۴ اگست ۱۹۹۰ء مقام: کوٹ اڈو مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نا ئب صدر انصار اللہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے انصار کے شعبہ جات کے متعلق ہدایات دیں۔ہفتہ تحریک جدید کی یادہانی کرائی۔مجلس سوال وجواب منعقد کی۔قریباً ایک درجن سوالات کے جوابات دیئے۔مجموعی حاضری چالیس تھی۔تاریخ: ۲۴ اگست ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مربی سلسلہ مقام : ڈیرہ غازی خان مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: زعماء مجالس سے ان کے کام کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گئیں۔حاضری ہا تھی۔خطبہ جمعہ: مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے مثالی احمدی کے موضوع پر خطبہ دیا۔خطبہ کے بعد مجلس سوال و جواب ہوئی۔مجموعی حاضری تین سو تھی۔تاریخ : ۲۷ اگست ۱۹۹۰ء مقام : پنڈی بھٹیاں مرکزی نمائندگان : مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید ، مکرم میاں مبارک احمد صاحب ر رپورٹ : تربیتی اجلاس: بعد نماز مغرب پیرا نکی کے مقام پر تربیتی اجلاس ہوا۔حاضرین کو تربیتی امور، درس قرآن کریم ، کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نماز با جماعت کی ادائیگی اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری مجموعی سات تھی۔تاریخ: ۲۸ اگست ۱۹۹۰ء مقام : ناصر آبا در بوه مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا مبشر احمد صاحب کاہلوں مربی سلسلہ مختصر رپورٹ اجلاس عام مرکزی نمائندہ نے اپنی تقریر میں عبادت کی حقیقت اور ضرورت سے آگاہ کیا۔حاضری تین سو میں تھی۔تاریخ: ۲۹ اگست ۱۹۹۰ء مقام : فیصل آباد مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : مجلس مذاکرہ: مکرم چوہدری مقصود احمد صاحب ناظم ضلع کے مکان واقع بٹالہ کالونی میں مجلس مذاکرہ مکرم چوہدری عبد الغنی صاحب، زعیم اعلی مجلس دارالذکر فیصل آباد کی صدارت میں ہوئی۔پروگرام کے مطابق سے پہلے ایک غیر از جماعت سعید نوجوان حافظ قرآن قاری صاحب نے خوش الحانی سے تلاوت قرآن کریم کی۔اس کے بعد مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے احمدیت کا تعارف جامع رنگ میں پیش کیا۔بعدۂ مولا نا موصوف نے سوالات کے جوابات دیئے۔حاضری سینتیں احمدی احباب اور چونتیس غیر از جماعت تھی۔