تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 397
۳۹۷ تاریخ : ۲۳ جون ۱۹۹۰ء مقام: واہ کینٹ وٹیکسلا رپورٹ : اجلاس عاملہ واہ کینٹ اور ٹیکسلا کی مجالس عاملہ کا مشترکہ اجلاس ہوا۔دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری ساٹھ تھی۔تاریخ: ۲۷ جون ۱۹۹۰ء مقام: فاروق آباد ضلع شیخو پوره مرکزی نمائندگان : مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد ایم۔اے مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ ایم۔اے مختصر رپورٹ تبلیغی سلائیڈ ز : بعد نماز مغرب بیت الحمد فاروق آباد میں مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے جشن صد سالہ کے سلسلے میں تبلیغی سلائیڈ ز دکھا ئیں۔حاضری چالیس تھی۔دعوت الی اللہ : مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے سلائیڈز پروگرام کے بعد احباب کو موثر اور کامیاب دعوت الی اللہ کے طریقے بتا کر احباب کو حضور انور کے ارشاد کے مطابق داعی الی اللہ بننے کی تلقین کی۔اس موقع پر تین احباب نے تین پھل حاصل کرنے کا وعدہ کیا۔حاضری بنتیں تھی۔درس القرآن : نماز فجر کے بعد مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے درس القرآن دیا۔حاضری دس تھی۔مقام: چک ۶۵ ۵گ۔ب ضلع فیصل آباد تاریخ : ۲۹ جون ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : احباب سے ملاقات : بارہ بجے قبل دو پہر جماعت احمد یہ چک ۵۶۵گ۔ب کے احباب سے انفرادی ملاقاتیں کیں۔چک ۵۶۵ گ۔ب اور چک نمبر ۵۶۳ گ۔ب کے احباب کا ایمان و اخلاص، استقامت اور حوصلہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔دشمنوں نے ۱۰ ر اپریل ۱۹۸۹ ء کو انہیں سخت ابتلاء میں ڈالا۔اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی تائید ونصرت سے ان کو نوازا اور دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھا۔الحمد للہ۔ایک مقامی دوست مکرم ڈاکٹر بشیر احمد صاحب نے بڑے ایمان افروز حالات سنائے۔خطبہ جمعہ: احمد یہ بیت الحمد میں مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ میں سید نا حضرت اقدس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض بیان کی اور ایمان باللہ پر قائم رہنے ، صاحب کردار احمدی بنے ،تجدید دین کرنے اور غلبہ دین کے لئے ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی موثر تلقین کی۔مجموعی حاضری ایک سو اکسٹھ تھی۔محفل سوال و جواب : نماز جمعہ کے بعد محفل سوال وجواب ہوئی۔مرکزی نمائندہ نے جواب دیئے۔حاضری ایک سو پچاس تھی۔تاریخ : ۲۹ جون ۱۹۹۰ء مقام: جڑانوالہ مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد ایم۔اے مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : مجلس سوال و جواب: مرکزی نمائندہ نے احمدیت کا تعارف پیش کیا اور اس کے بعد سامعین کو سوالات کا موقعہ دیا۔جس پر مجلس تحفظ ختم نبوت کے جنرل سیکرٹری اور دیگر غیر از جماعت احباب نے کھل کر