تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 396 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 396

۳۹۶ عمل کرنے کی تلقین کی۔حاضری تھیں تھی۔تاریخ : ۲۲ جون ۱۹۹۰ء مقام : چک ۷ ۸ شمالی ضلع سرگودھا مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ ایم۔اے نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں مرکزی نمائندہ نے داعی الی اللہ بننے اور اس کے مختلف ذرائع اور اس کے مختلف اثمار بیان کئے۔آپس میں اتحاد پر زور دیا۔نئی نسل کی تربیت اور احمدیت سے وابستہ رکھنے کی اہمیت بیان کی۔نماز جمعہ کے بعد سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔حاضری ستائیس تھی۔دوره را ولپنڈی وپشاور مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید اور مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید پر مشتمل وفد نے راولپنڈی اور پشاور کا دورہ کیا جس کی تفصیل یہ ہے۔تاریخ : ۲۰ ، ۲۱ جون ۱۹۹۰ء مقام اسلام آبا د شرقی و غربی و ہینڈ بیگووال مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم امیر صاحب کی صدارت میں اجلاس ہوا۔مکرم ناظم صاحب ضلع نے عہد دہرایا ایک مقامی دوست نے سیرت کے موضوع پر تقریر کی۔مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے سیرت کے چند پہلو بیان کر کے عمل کی طرف توجہ دلائی۔حاضری تقریبا ایک سو پچاس انصار تھی۔اجلاسات عاملہ: اسلام آباد میں اجلاسات عاملہ دونوں مجالس و ضلعی عاملہ بعد نماز عصر منعقد ہوا۔شعبہ جات کے کام کا جائزہ لے کر ہدایات دی گئیں۔دعوت الی اللہ اور تربیت کو خصوصی ہدف بنانے کی درخواست کی گئی۔تاریخ : ۲۱ جون ۱۹۹۰ء مقام: راولپنڈی مختصر رپورٹ : اجلاس عام بعد نماز مغرب ہر دو مجالس کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت مکرم ناظم صاحب ضلع منعقد ہوا۔عہد کے بعد مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے تقریر کی بعد ہ مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے انصار کو ان کی ذمہ داریوں ، دعوت الی اللہ کے کام، تربیتی لحاظ سے پروگرام بنانے اور مالی قربانی کی طرف توجہ دلائی۔حاضری انصار تقریباً دوسو پچاس تھی۔تاریخ : ۲۲ جون ۱۹۹۰ء مقام پشاور رپورٹ : اجلاس زعماء: پشاور میں اجلاس زعماء میں سوائے شیخ محمدی کے باقی سب زعماء حاضر تھے۔حاضری ہا تھی۔ان کو باقاعدگی سے رپورٹ بھجوانے کی تاکید کی گئی اور اس کی اہمیت واضح کی گئی۔شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا گیا اور کام کو بہتر کرنے کی تاکید کی گئی۔خطبہ جمعہ: خطبہ جمعہ میں لقاء کے مضمون کے حوالے سے تربیتی لحاظ سے توجہ دلائی گئی۔پردے کے بارے میں الہی حکم پر پابندی کی تاکید کی گئی۔اپنا نیک نمونہ پیش کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔جمعہ میں حاضری احباب تین سو پچاس اور مستورات ایک سو تھیں تھیں۔