تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 398 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 398

۳۹۸ متعد دسوالات کئے جن کے جوابات مولانا صاحب موصوف نے دیئے۔جن سے غیر از جماعت احباب اور احمدی احباب بھی بہت مستفیض ہوئے۔حاضری ایک سو پچاس تھی۔تاریخ: ۲۷ جون ۱۹۹۰ء مقام پنڈی بھٹیاں مرکزی نمائنده: مکرم رفیق احمد صاحب جاوید مربی سلسلہ مختصر رپورٹ تبلیغی سلائیڈز : نماز مغرب کے بعد تبلیغی سلائیڈ ز دکھانے کے بعد مرکزی نمائندہ نے سوالات کے جوابات دیئے۔حاضری سات تھی۔تاریخ : ۱۳ جون ۱۹۹۰ء مقام : بھلوال مرکزی نمائندگان : مکرم مرزا محمد دین صاحب ناز ، مکرم عبدالرشید صاحب غنی ، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: مکرم عبد الرشید صاحب غنی نے زعماء کرام سے مجالس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔اصلاح وارشاد اور نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی۔بجٹ کا جائزہ لیا گیا۔پانچ بنیادی اخلاق کی طرف توجہ دلائی۔مکرم مرزا محمد الدین صاحب ناز نے اصلاح و ارشاد اور تربیت کے بارہ میں توجہ دلائی۔حاضری چالیس تھی۔خطبہ جمعہ: مکرم مرزا محمد الدین صاحب ناز نے خطبہ جمعہ میں حضور انور کے فرمودہ پانچ بنیادی اخلاق کی طرف توجہ دلائی۔حاضری بتالیس تھی۔تاریخ : ۸ جولائی ۱۹۹۰ء مقام: چک نمبر۸۴ سرشمیر رو ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر مجلس مختصر رپورٹ : اجلاس عام بعد نماز مغرب مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے مختصر تقریر کے بعد محاسبہ کیا۔بجٹ انصار الله، بجٹ صدر انجمن احمد یہ اور وعدہ جات تحریک جدید و وقف جدید میں مجلس کو اے گریڈ دیا۔مرکزی امتحانات میں شمولیت کے فوائد اور برکتیں بیان کیں۔تحریص و ترغیب کے لئے حضور انور کے خطبہ ونحن انصار اللہ کے اقتباسات سنائے۔درس و تدریس کا سلسلہ جاری کرنے کی ہدایات دیں۔اسلامی اصول کی فلاسفی کا خلاصہ بیان کیا۔حاضری پچاس تھی۔دعوت الی اللہ: مجموعی منصوبے کی بجائے انفرادی کوشش کی رپورٹ بتائی گئی۔حضور انور کی ہدایات سنا کر صحیح خطوط پر کام کرنے کی تلقین کی۔تاریخ : ۹ جولائی ۱۹۹۰ء مقام: چک ۴۶ شمالی ضلع سرگودها مرکزی نمائندگان: مکرم شیخ مبارک احمد صاحب قائد وقف جدید ، مکرم حافظ محمد ابراہیم صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام : خدمت دین کے لئے وقت دینے کی طرف توجہ دلائی گئی۔نماز با جماعت، ترجمہ نما زیاد کرنے کی طرف توجہ دلائی۔مکرم حافظ محمد ابراہیم صاحب نے ایک بار ساری نماز دہرائی اور نماز کے