تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 365 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 365

۳۶۵ سے اشعار یاد کرانے کے لئے صدر صاحب جماعت اور قائد صاحب کو توجہ دلائی گئی۔حاضری آٹھ تھی۔تاریخ : ۱۱ جنوری ۱۹۹۰ء مقام: بجکه ضلع سرگودھا مرکزی نمائندگان : مکرم مولا نارفیق احمد صاحب جاوید مربی سلسلہ، مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد مختصر رپورٹ : اجلاس عام : اجلاس عام میں مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد نے دعوت الی اللہ پر تقریر کی۔اس کے بعد مولانا رفیق احمد جاوید صاحب نے حضور انور کے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ء کی روشنی میں اخلاق فاضلہ میں تقاریر کیں۔حاضری ہیں تھی۔مجلس سوال و جواب : نماز فجر کے بعد سوال و جواب کی محفل ہوئی۔حاضری پندرہ تھی۔تاریخ: ۱۲ جنوری ۱۹۹۰ء مقام بھیرہ ضلع سرگودها مرکزی نمائندگان : مکرم مولا نارفیق احمد صاحب جاوید مربی سلسلہ، مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: مکرم مولانا رفیق احمد صاحب جاوید نے خطبہ جمعہ میں نماز کا ترجمہ سکھنے اور عبادات کو احسن رنگ میں ادا کرنے پر زور دیا۔حاضری قریباً ساٹھ تھی۔مجلس سوال و جواب : سوال و جواب کی مجلس نماز جمعہ کے بعد ہوئی۔حاضری پھپیں تھی۔تاریخ: ۱۸ جنوری ۱۹۹۰ء مقام : امیر پارک گوجرانوالہ مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مرکزی نمائندہ نے سوال وجواب کے ذریعہ کاموں کا جائزہ لے کر نئی ہدایات دیں۔بیعتوں کا ٹارگٹ دیا گیا۔بیت الذکر میں تعلیم القرآن کلاس چلانے کا پروگرام طے کروایا گیا۔نئے سال کے پروگرام میں با قاعدگی پیدا کرنے کے لئے بعض بنیادی اصول طے کئے گئے۔اجلاس امرائے حلقہ جات اور صدران جماعت مکرم قائد صاحب اصلاح وارشاد نے حضور انور کے تازہ ارشادات بتا کر دعوت الی اللہ کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔بیعتوں کی سلسلہ میں سب نے متفقہ دوسو بیعتوں کا ٹارگٹ ۱۹۹۰ ء کے لئے مقرر کیا۔حاضری پینسٹھ تھی۔تاریخ : ۱۸ جنوری ۱۹۹۰ء مقام: چک نمبر L -۳۰/۱۱ ضلع ساہیوال مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب شاد قائد عمومی ، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب کے بعد اجلاس عام کی کا روائی تلاوت قرآن کریم اور نظم سے شروع ہوئی۔مکرم اکسیر صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض ، دور حاضر کی ذمہ داریوں اور نماز باجماعت کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد نماز باترجمہ کا امتحان لیا گیا۔مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے تربیت اولاد، حضور انور کے خطبہ جمعہ ۲۴ نومبر ۱۹۸۹ ء کے ارشاد کے تحت پانچ بنیادی اخلاق، نماز پنجوقتہ کا عادی بنے ،نماز با ترجمه، تلاوت قرآن کریم اور قرآن کریم ناظرہ جاننے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری چوؤن تھی۔