تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 169
۱۶۹ اپنے اہل خانہ کی اصلاح کی طرف بھی توجہ کریں۔بچوں کو حضور انور کے خطبات جمعہ کی کیسٹ ضرور سنوا ئیں۔یہ ضروری ہے کہ حضور کی ذات بابرکات سے بچوں کا پیار پڑھے۔گزشتہ سوا دو سال میں خلاء پیدا ہوا ہے۔بچے شعور میں مزید بڑھ گئے ہیں لیکن حضور کی غیر موجودگی کی وجہ سے جو تعلق ہونا تھا وہ نہیں ہوسکا۔اس کمی کو پورا کرنے کا طریق یہ ہے کہ حضور کے کیسٹ سنائے جائیں۔انصارا اپنے گھر میں بچوں کی تربیت کریں۔قیادت تحریک جدید نے ٹارگٹ کی تکمیل اور وصولی کی طرف توجہ دلائی۔قیادت ایثار کے ذکر میں صدر محترم نے کہا کہ خیر امت ہونے کی حیثیت میں خلق خدا کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے۔صدر محترم نے فرمایا کہ جن ضلعی مجالس عاملہ میں آڈیٹر مقرر نہیں ہیں وہ مقرر کریں تا کہ آپ سے ضلع کے حسابات چیک ہوسکیں۔قیادت مال نے فی کس آمد اور تشخیص بجٹ کے گوشوارے پیش کئے نیز تعمیر گیسٹ ہاؤس کے لئے تحریک کی کہ کل تجنید کا ۵/ احصہ تین تین سو روپے کا وعدہ کریں۔صدر محترم نے فرمایا کہ جو اعداد وشمار پیش کئے گئے ہیں اُن کے مطابق شہری مجالس کو اگر الگ کر دیا جائے تو باقی مجالس کی کارکردگی بہت کم رہ جاتی ہے۔اس کے لئے ناظمین اضلاع کوشش کر کے بہتری پیدا کریں۔مکرم قائد صاحب اصلاح وارشاد نے بتایا کہ بیعتوں کی رپورٹ تواتر کے ساتھ حضورانور کی خدمت میں بھجوائی جاتی ہے۔پمفلٹ ”ابتلاؤں کا ثمر کے بارہ میں تحریک کی گئی کہ ۱۰ راگست تک تمام اراکین کو پہنچ جائے۔۲۰ را گست تک اپنے گھروں میں سب کو اور پھر اُس کے بعد سب دوستوں کو سنایا جائے۔قیادت تعلیم اور قیادت اشاعت کے ضمن میں صدر محترم نے علی الترتیب مطالعہ کتب سید نا حضرت مسیح موعود اور سہ ماہی امتحانات میں شرکت کی طرف اور رسائل کی خریداری کی طرف توجہ دلائی۔اس اجلاس میں صوبہ پنجاب، سرحد اور آزاد کشمیر کے ناظمین اضلاع نے شرکت کی۔دورہ جات شعبہ تحریک جدید ماه اکتو بر ۱۹۸۶ء میں شعبہ تحریک جدید کی طرف سے درج ذیل مجالس کا دورہ کیا گیا۔جھنگ شہر ، ٹو بہ ٹیک سنگھ شہر ، خوشاب شہر، سرگودھا شہر ( دومرتبه ) چک نمبر ۹۸ شمالی ضلع سرگودها، چک ۳۷ جنوبی سرگودها، چک ۴۷ جنوبی ضلع سرگودھا، گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، چک ۳/ ۵۸ ٹکڑ اضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ان مقامات پر مندرجہ ذیل علماء سلسلہ اور قائد مرکزیہ نے شرکت فرمائی۔مکرم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب، مکرم مولا نا محمد صدیق گورداسپوری صاحب، مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب، مکرم محمد فیروز الدین صاحب تمام جگہوں پر اجلاس عام منعقد کروایا گیا۔دورہ کے دوران زیادہ اہمیت قیام نماز کی طرف دی گئی اور پھر اصلاح وارشاد اور تحریک جدید کے بارہ میں اور مناسب حال ہدایات دی گئیں۔علاوہ ازیں اضلاع ٹو بہ ٹیک سنگھ ، خوشاب اور سر گودھا کے زعماء کے اجلاسات میں بھی شرکت کی گئی۔