تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 150 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 150

۱۵۰ دینے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری کمزوریوں کی پردہ پوشی فرمائے۔مکرم قائد صاحب مال نے سال ۱۹۸۶ ء کا بجٹ پیش کیا جو ۱۴۴۵۰۰۰ روپے آمد وخرچ پر مشتمل تھا۔صدر مجلس نے اراکین شوری کی رائے لینے کے لئے نام طلب کئے۔پھر باری باری درج ذیل احباب نے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔مکرم چوہدری افتخار احمد صاحب زعیم اعلیٰ ماڈل ٹاؤن لاہور۔مکرم محمد حسین صاحب گل ناظم ضلع اوکاڑہ۔مکرم نعیم احمد خان صاحب ناظم ضلع کراچی۔مکرم مبشر احمد صاحب گوندل ناظم ضلع حیدر آباد۔مکرم میاں مبارک احمد صاحب ناظم ضلع فیصل آباد مکرم مبارک احمد صاحب زعیم اعلی راولپنڈی صدر۔مکرم ناصر احمد صاحب ناظم ضلع ہزارہ ایبٹ آباد ان احباب کی رائے تھی کہ اصلاح وارشاد کے لئے مختص کی رقم پندرہ ہزار روپے کم ہے، اسے زیادہ کرنے کی تجویز کی گئی۔اشاعت کی رقم پچاس ہزار روپے میں بھی اضافہ کی تجویز تھی۔نیز کیسٹ کی لائبریری کے قیام کی تجویز بھی پیش کی گئی کہ مرکز میں حضور کے خطاب پر مشتمل کیسٹ کی لائبریری ہوا اور اُس میں موجود کیٹیں کا انڈیکس تیار کیا جائے جس کی اطلاع تمام مجالس کو ہوتا وہ اپنی ضرورت کے مطابق مطلوبہ کیٹیں حاصل کر سکیں۔مکرم مبارک احمد صاحب راولپنڈی کی تجویز تھی کہ صف دوم کے لائحہ عمل کو اس طرح عملی شکل دی جائے کہ خدام میں سے انصار میں آنے والے دوست تعمل محسوس کریں۔اس کے لئے صحت جسمانی کے تحت پروگرام شامل کئے جائیں اور اس حصہ کو مزید بیدار اور ہوشیار کیا جائے۔کچھ دوستوں کی یہ تجویز بھی تھی کہ مرکزی وفود میں اضافہ کیا جائے اور بجائے بڑے بڑے شہروں اور قصبوں میں جانے کے، چھوٹی چھوٹی مجالس میں بھی قائدین اور مرکزی وفود جائیں تو بہتر ہوگا۔صدر محترم نے اس سلسلہ میں آگاہ فرمایا کہ اصلاح وارشاد کے لئے رکھی گئی رقم سے اکثر و بیشتر زیادہ خرچ ہوتا ہے اور بالواسطہ بھی ایسے کاموں پر اخراجات کئے جاتے ہیں جن کا تعلق کسی نہ کسی طرح اصلاح وارشاد سے تھا۔مثلاً ے اور ۱۴دسمبر ۱۹۸۴ ء کے خطبات کے ٹیسٹس کا مجالس کو بھجوائے یا ۱۹ جولائی ۱۹۸۵ء کے خطبہ کے کیسٹ کی ترسیل وغیرہ۔اس کے بعد صدر محترم نے حضور کے خطاب فرموده بر موقع سالانہ اجتماع انگلستان سے اقتباس پیش کر کے فرمایا کہ عمومی تلقین کے ساتھ ساتھ خصوصی توجہ کی بھی ضرورت ہے۔اس کے لئے منتخب شدہ احباب کو خاص طور پر داعی الی اللہ کے لئے طور پر تیار کیا جانا ضروری ہے۔بزم ارشاد کام کر رہی ہیں مگر صحیح لائنوں پر کام نہیں ہو رہا۔ممبران شوری اس سلسلہ میں رائے دیں کہ یہ کام کس طرح آگے بڑھایا جائے۔یعنی اگر کلاس چلائی جائے اور داعی الی اللہ ٹرین (TRAIN) کئے جائیں تو یہ کلاس (۱) کتنی مدت کی ہو، (۲) نصاب کیا ہو،