تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 149 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 149

۱۴۹ ایک محدو د شوری منعقد کرنے کی اجازت دی جائے جو صدر اور نائب صدر صف دوم کا انتخاب کر کے حضور کی خدمت میں اپنی رائے پیش کرے اور مجلس سے اگر کوئی اور مشورہ طلب ہوں تو اُن پر بھی غور کرے۔اس غرض کے لئے مندرجہ ذیل پر مشتمل شوری منعقد کرنے کی منظوری مرحمت فرمانے کی درخواست ہے۔اعزازی اراکین مجلس انصاراللہ مرکز یہ -1 ۲ - اراکین مجلس عاملہ انصار اللہ مرکز یہ ۳ - ناظمین علاقہ ۴ - ناظمین ضلع ۵- مندرجہ ذیل تعداد کے مطابق زعماء اعلیٰ صوبہ بلوچستان۔ا صوبہ سندھ۔صوبہ سرحد ۲ -Y صوبہ پنجاب - ۲۰ ۱۹۸۳ء کے علم انعامی کے فیصلہ کے وقت کام کے لحاظ سے پہلی دس مجالس کے زعماء ( ۱۹۸۳ ء اس لئے کہ جلسہ نہ ہو سکنے کی وجہ سے ۱۹۸۴ء میں کوئی ایسا اعلان نہیں کیا گیا۔) شوری ربوہ میں منعقد کرنے کی تجویز ہے۔انتخاب صدر کے اجلاس کے لئے صدرا جلاس مقرر کرنے کی بھی درخواست ہے۔یہ خط حضور انور کے ملاحظہ میں ۱۳ نومبر کو آیا اور حضور نے حضرت مرزا عبدالحق صاحب کو اجلاس انتخاب کی صدارت کا ارشا د فرمایا۔محمد ود شوری ۱۹۸۵ء سید نا حضرت خلیفتہ المسح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کی تعمیل میں محدود شوریٰ انصار اللہ مورخہ ۶ دسمبر ۱۹۸۵ ء طلب کی گئی۔پہلا اجلاس صبح دس بجے دفتر انصار اللہ مرکزیہ کے ہال میں زیر صدارت صدر محترم چوہدری حمید اللہ صاحب شروع ہوا۔جس میں اراکین خصوصی ، ممبران مجلس عاملہ مرکز یہ، ناظمین اضلاع ، زعماء اعلیٰ اور بڑی مجالس کے زعماء شامل ہوئے۔حاضری اللہ تعالیٰ کے فضل سے مختصر نوٹس کے باوجود خوش کن تھی۔ترانوے مدعو ناظمین و زعماء میں سے اسی شریک ہوئے۔الحمد للہ۔تلاوت قرآن کریم ، عہد اور صدر مجلس کے مختصر خطاب کے بعد دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح مشورہ