تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 101
الحمد اللہ آج مجلس انصار اللہ کا سالانہ اجتماع اللہ کے فضل اور احسان کے ساتھ بخیر وخوبی سرانجام پا رہا ہے۔بہت ہی پیارے ماحول میں اللہ اور اس کے رسول کی محبت کی باتیں ہوئیں اور محنت کرنے والوں نے بڑی محنت سے مضمون تیار کئے تا کہ آنے والے مہمانوں کو اس دوران زیادہ سے زیادہ روحانی رزق مل سکے۔پھر تہجد کی نمازیں پڑھی گئی۔خدا کی محبت کے قصے تقریروں میں بھی بیان ہوئے اور بہت ہی پُر درد گیتوں کی شکل میں بھی۔پروگرام میں بہت بوڑھوں نے بھی حصہ لیا۔اگر چہ عمر کی وجہ سے ان کی آواز میں ایک تھر تھراہٹ پیدا ہو چکی تھی لیکن میرے کمرے تک ان کی آواز آتی تھی۔ایک چیز دیکھ کر بہت ہی لطف محسوس ہوتا تھا کہ ان کے ہر ارتعاش میں اللہ کی محبت جھوم رہی تھی۔اور ان کی آواز میں ایسی گہری صداقت پائی جاتی تھی کہ اس کے لطف سے دل جھومنے لگتا ہے۔پس ہم اپنے رب کے حضور اس کی رحمتوں اور شکر کے تصور کے ساتھ سجدہ ریز ہیں اور اس کی حمد کے گیت گاتے ہیں کہ اس نے ایک نہایت ہی پاکیزہ ماحول میں ہمیں اپنے اجتماع کو منعقد کر کے اسے اختتام تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائی۔اس دفعہ اجتماع پر آنے والے جتنے دوست مجھے ملتے رہے جب میں ان سے پوچھتا تھا کہ کیا حال ہے اجتماع کیسا رہا تو پیشتر اس کے کہ ان کے ہونٹ بولتے ، ان کی آنکھوں کی چمک اور چہرے کے آثار بتا دیتے تھے کہ وہ بہت راضی ہیں۔چنانچہ ایک صاحب نے تو مجھے یہ بتایا کہ واقعہ یہ ہے کہ یہاں آنے کا پہلی دفعہ مجھے موقعہ ملا ہے اور مجھے یوں لگتا ہے جیسے میں نے پچھلے سالوں میں یہاں نہ آ کر عمر عزیز ضائع کر دی۔خدا کرے آپ سب ربوہ کی محبت کے سفیر بن کر جگہ جگہ اللہ کی محبت کے ترانے گائیں اور جو نہیں آتے اُن کو بتا ئیں کہ ربوہ میں خدا تعالیٰ کی رحمت برستی دیکھ کر آئے ہیں اس لئے تم بھی محروم نہ رہو۔پیشتر اس کے کہ ایسا وقت آئے کہ تم بھی حسرت کرو کہ کاش ہم اپنی عمر عزیز ضائع نہ کرتے تم بھی زیادہ سے زیادہ ربوہ حاضر ہوا کرو اور اجتماعات کے ہر اچھے موقعے پر اور اس کے علاوہ بھی کوشش کیا کرو کہ مرکز سے تمہارا تعلق مضبوط ہو۔مرکز ایک بھٹی کی طرح ہوتا ہے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مرکز میں ایک خاص بات پائی جاتی ہے جو کسی انسان یا جماعت کی کوشش کا نتیجہ نہیں ہوتی بلکہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہوتا ہے۔چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہی نصیحت فرمایا کرتے تھے کہ دیکھو! مرکز ایک بھٹی کی طرح 1+1