تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 925 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 925

۹۲۵ نے افتتاحی تقریر میں تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔مقامی مربی صاحب کے علاوہ ایک نو مبائع احمدی نے بھی ایمان افروز تقریر کی۔اس کے بعد علمی مقابلہ جات ہوئے۔تقسیم انعامات کے بعد دعا کے ساتھ پروگرام ختم ہوا۔مکرم مولوی جمال الدین صاحب نے خطبہ جمعہ میں دعوت الی اللہ کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی۔حاضری: انصار اکتالیس، خدام اڑتالیس، اطفال تینتالیس۔کل ایک سوبتیں۔نمائندگی مجالس۔نماز جمعہ کے بعد اجلاس عہدیداران میں مکرم مبارک احمد صاحب طاہر نے ہدایات دیں۔مجلس مذاکرہ عزیز آباد کراچی ١٩٩٧ء ۲۴ مارچ ۱۹۹۷ء کو نور الدین ہال، بیت العزیز عزیز آباد کراچی میں ایک مجلس مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔مکرم مولانا محمد اعظم اکسیر صاحب نے جماعت کا تعارف پیش کیا اور سوالات کے جواب دلچسپ انداز میں دیئے۔یہ مذاکرہ رات آٹھ بجے سے ساڑھے دس بجے تک جاری رہا۔مجلس کے اختتام پرکھانا اور پھل پیش کئے گئے۔ضلع لا ہور کا سالانہ تربیتی پروگرام مجالس ضلع لاہور کا سالانہ تربیتی پروگرام مورخہ ۳۰ اپریل اور یکم مئی ۱۹۹۷ء کو دارالذکر لاہور میں منعقد ہوا جس میں درس و تدریس کے علاوہ تربیتی تقاریر ہوئیں۔افتتاحی اجلاس مورخہ ۳۰ اپریل کو بعد نماز مغرب زیر صدارت مکرم چوہدری اعجاز نصر اللہ صاحب نائب امیر منعقد ہوا۔تلاوت عہد و نظم کے بعد علمی مقابلہ جات تلاوت نظم ، تقریر مضمون نویسی ہوئے۔گیارہ بجے شب یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔یکم مئی کو باجماعت نماز تہجد اور نماز فجر کے بعد درس قرآن، درس حدیث اور درس ملفوظات ہوئے۔دوسرا اجلاس نو بجے صبح زیر صدارت مکرم میجر عبداللطیف صاحب شروع ہوا۔مقررین نے اطاعت امام ، نوافل کی برکات اور صحبت صالحین کے موضوعات پر تقاریر کیں۔بعدہ مکرم مولا نا مبشر احمد صاحب کاہلوں ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد مقامی نے ”دعوت الی اللہ اور انصار اللہ " کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے ایمان افروز واقعات سنائے۔اس اجلاس کے دوران امتحان ذہانت بھی لیا گیا۔تیسرا اجلاس مکرم چوہدری حمید نصر اللہ صاحب امیر جماعت لاہور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مدیر لاہور مکرم ثاقب زیروی صاحب نے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی عہد ساز زندگی کے ایمان افروز واقعات بیان کئے۔اس تربیتی پروگرام کا اختتامی اجلاس سوا دو بجے بعد دو پہر زیر صدارت مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس منعقد ہوا۔مکرم ملک طاہر احمد صاحب ناظم انصار اللہ ضلع نے رپورٹ پیش کی۔بعدۂ صدر محترم نے