تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 67 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 67

نز نیکین ربوہ کمیٹی ۶۷ اپریل ۱۹۸۳ء کو سید نا حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے تزئین ربوہ کمیٹی ، مقررفرمائی جس میں مکرم پروفیسر چوہدری صادق علی صاحب منتظم تجنيد مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ کو صدر محترم نے بطور نمائندہ جلس انصار اللہ نامزد کیا۔﴿۲۹﴾ کمیٹی نظر ثانی قواعد وصیت مجلس مشاورت ۱۹۸۳ء کے موقع پر سید نا حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے قواعد وصیت پر نظر ثانی کرنے کے لئے ایک کمیٹی کے قیام کا اعلان فرمایا۔جس میں مجلس انصار اللہ کا ایک نمائندہ بھی شامل کرنے کی ہدایت فرمائی۔اس کمیٹی کے لئے مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ایم اے کا نام صدر محترم کی طرف سے ۳ مئی ۱۹۸۳ء کو مکرم سیکرٹری صاحب مجلس کارپرداز کو بھجوایا گیا۔کمیٹی برائے جماعتی تعمیرات سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے مئی ۱۹۸۳ء میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس کے ذمہ تمام جماعتی تعمیرات ( جو مد نظر تھیں) کے لئے فنڈز مہیا کرنے اور تعمیرات کی PHASING کے بارہ میں مشورہ دینا تھا۔اس کے صد ر مکرم ناظر صاحب اعلیٰ صدرانجمن احمد یہ اورسیکرٹری مکرم چوہدری مبارک مصلح الدین احمد صاحب کو نامزد مقرر فرمایا۔کمیٹی کے ارکان میں نمائندہ مجلس انصار اللہ بھی شامل تھے۔حضرت خلیفہ اسیح نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ اگر وکیل اعلیٰ بحیثیت صدر انصار اللہ بیک وقت دونوں نمائندگیاں کرے تو الگ ضرورت نہیں۔سیکرٹری کمیٹی کے استفسار پر مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نے جو اس وقت وکیل اعلیٰ اور صدر مجلس انصار اللہ کی خدمات سرانجام دے رہے تھے، بطورنمائندہ انصار اللہ مکرم پر و فیسر عبدالرشید غنی صاحب قائد مال کو مقرر کیا۔دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں خصوصی خدمت حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کے ارشاد کی تعمیل میں صدر محترم نے زعیم اعلیٰ ربوہ کو ہدایت کی کہ بروز ہفتہ بتاریخ ۱۶ اپریل ۱۹۸۳ء سے چھ مخلص محنتی اور مستعد انصار کو دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں ڈاک کا کام کرنے کے لئے بھجوائیں۔یہ والنٹیر ز دفتری اوقات میں صبح پونے آٹھ بجے سے پونے دو بجے بعد دو پہر تک کام کریں گے۔اگر اس وقت میں آنے میں دقت ہو تو بے شک بارہ بجے دوپہر سے چھ بجے شام کا وقت رکھ لیں۔اور یہ کہ ان والنٹیر کی تبدیلی دس یا پندرہ روز بعد کر دی جایا کرے۔(۳۰) مکرم پرائیویٹ سیکرٹری صاحب حضرت خلیفہ اسیح الرابع " نے ۱۴ اپریل ۱۹۸۳ء کوصدر محترم کو تحریر کیا : حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ انصار اللہ میں سے پندرہ پندرہ دن یا دس دس دن کے لئے دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں ڈاک کا کام کرنے کے لئے چھ والینٹر