تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 66
۶۶ مکرم مولا نا عبدالعزیز صاحب وینس بھی شامل تھے جن کو ناظر صاحب اصلاح وارشاد نے بھی ایبٹ آباد کی پرانی مسجد کے بارہ میں تفتیش کرنے کی خاص ڈیوٹی بھی لگائی تھی۔اس دفعہ احمدیوں سے ذاتی رابطہ کے علاوہ نمائندگان ہزارہ کا تربیتی اجتماع مکرم را نا کرامت اللہ صاحب آف مانسہرہ کے گھر پر ہوا۔سو حاضرین کے لئے کھانے کا انتظام بھی انہوں نے اپنی طرف سے کیا۔نئے کیسٹ تقسیم ہوئے۔گذشتہ چند ماہ میں چند نئے بیعت کرنے والوں کی وجہ سے احباب کی حوصلہ افزائی بھی ہوئی۔ان میں سے ایک عزیز صاحب تو سالانہ اجتماع انصار اللہ پر ربوہ بھی پہنچے تھے اور بہت خوش ہوئے تھے۔اس مرتبہ نئے مربی مکرم سید عزیز احمد صاحب پہنچ چکے تھے جن کی وجہ سے احباب جماعت کو بہت سہارا ملا۔مرکزی وفد کا چوتھا دور ه ۲۳ تا ۲۶ مارچ ۱۹۸۴ ء ہوا اور پروگرام کے مطابق تربیتی اجتماع پھر مکرم را نا کرامت اللہ صاحب آف مانسہرہ کے ہاں ہوا۔اس دفعہ بھی انہوں نے یکصد سے زائد حاضرین کے لئے کھانے اور چائے کا عمدہ انتظام اپنی جیب سے کیا تھا۔اس وفد میں مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف اور مکرم قائد صاحب اصلاح وارشاد شامل تھے۔دونوں بزرگان کی بیویوں نے بھی لجنات سے ذاتی رابطہ قائم کرنے میں مدد دی۔ایبٹ آباد کی لجنہ کا ایک خاص اجلاس بھی ہوا۔نئے کیسٹ اور لٹریچر بھی تقسیم ہوا۔مرکزی وفد کا پانچواں دورہ مئی ۱۹۸۴ء میں نظارت اصلاح وارشاد کے ارشاد کی تعمیل میں مکرم مولانا رشید احمد صاحب چغتائی (امیر قافلہ ) اور مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر نے کیا۔اس دفعہ ذاتی رابطہ اور مقامی احباب کے ساتھ نماز با جماعت کا پروگرام تھا۔نماز جمعہ مکرم مولانا رشید صاحب نے ایبٹ آباد میں پڑھائی اور مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر نے دانہ میں۔آرڈینینس کے بعد اس رابطہ مہم سے دوست بے حد خوش ہوئے۔مرکزی وفد کا چھٹا دوره ۲۰ تا ۲۷ جولائی ۱۹۸۴ء میں مکرم قائد صاحب اصلاح و ارشاد نے کیا۔نماز جمعہ ۲۰ جولائی کو ایبٹ آباد میں پڑھائی۔۲۱ جولائی کو زعیم صاحب کی معیت میں دس خاندانوں سے ملاقاتیں کیں۔۲۲ جولائی کو پھگلہ پہنچے وہاں کے زعیم صاحب اور مربی صاحب کی درخواست پر اور ۲۳ جولائی کو سارا دن وہاں کے دو بھائیوں کا جھگڑا نپٹانے کی توفیق ملی ۲۴ کو واپس مانسہرہ اور ۲۵ جولائی کو ہری پور سے ہوتے ہوئے ۲۷ جولائی کا جمعہ واہ میں پڑھایا۔قائد صاحب کی اہلیہ نے بھی عورتوں سے مل کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔اجلاس ناظمین اضلاع و زعماء اعلیٰ مورخه ۱۲ اپریل ۱۹۸۳ء اس اجلاس میں صدر محترم نے مندرجہ ذیل معاملات کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔رپورٹ کارگزاری کی بروقت مرکز ترسیل، تمام مجالس میں انتخابات اور مرکز کی منظوری ، وقف عارضی اور نماز با جماعت ، بجٹ کی تدریجی وصولی ، عطا یا گیسٹ ہاؤس کی وصولی ، فریضہ دعوت الی اللہ کی کماحقہ ادائیگی ، انصار صف دوم کو فعال کرنا۔