تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 68 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 68

۶۸ SELECT کر کے بھجوائیں جو اخلاص ، محنت اور مستعدی سے کام کریں۔یہ والنٹیر دفتری اوقات میں صبح ۴۵: ۷ تا ۱:۴۵ بعد دو پہر تک کام کریں گے۔اگر کوئی دوست ان اوقات میں نہ آ سکتے ہوں تو ان کے لئے بے شک بارہ بجے دوپہر سے چھ بجے شام تک کا وقت رکھ لیں۔“ ۳۱ مئی ۱۹۸۳ء کو پھر یہ ہدایت ملی کہ چھ دوست ایک ہفتہ یا دس دن کے لئے دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں بھجوائے جائیں اور یہ سلسلہ ایک ماہ تک جاری رہے۔۴ جولائی ۱۹۸۳ء کو چار مستعد انصار کی فراہمی کی ہدایت ملی۔نیز یہ وضاحت بھی کہ یہ عرصہ ایسے انصار کا وقف عارضی متصور ہوتا ہے۔صدر محترم کی ہدایت پر مکرم زعیم صاحب اعلی مجلس انصار اللہ ربوہ مقامی نہایت ذمہ داری کے ساتھ اس ارشاد کی تکمیل کے لئے انصار پر مشتمل وفود کو دفتر پرائیویٹ سیکرٹری بھجواتے رہے اور انصار ربوہ نے خوشی اور شادمانی کے ساتھ اس فرض کو پورا کرنے کی توفیق اور سعادت پائی۔تعمیر جدید بلاک دارالضیافت ۱۱ اپریل ۱۹۸۳ء بروز سوموار حضرت خلیفة المسیح الرائع نے دارالضیافت کے جدید بلاک کی دوسری منزل کی تعمیر ہونے پر دعا کے ساتھ اینٹ نصب فرمائی۔اس موقع پر صدر صاحب مجلس انصار اللہ مرکز یہ اور مجلس عاملہ کے افراد بھی مدعو تھے۔جماعت ہائے ضلع شیخوپورہ میں تربیتی دورہ مجلس انصاراللہ مرکزیہ کے ایک تربیتی پروگرام کے تحت مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر و قائد تحریک جدید کی قیادت میں ایک مرکزی وفد نے ۷ تا ۱۲ اپریل ۱۹۸۳ء ضلع شیخو پورہ کی حسب ذیل جماعتوں میں دورہ کیا۔مرید کے۔نارنگ منڈی۔کر تو۔کلیاں۔مرڈ چک ۴۵ - چک ۱۷ اچھور۔سانگلہ ہل۔چوہڑ کا نہ۔نواں کوٹ۔بہوڑ و۔واربرٹن۔ننکانہ صاحب۔اس دورہ میں نماز با جماعت کی تلقین اور اصلاح وارشاد کی مساعی کے ساتھ ساتھ تحریک جدید کے مالی جہاد کے سلسلہ میں بھی توجہ دلائی گئی۔مکرم ملک لطیف احمد صاحب سرور ناظم ضلع انصار اللہ وفد کے ہمراہ رہے اور مجلسی پروگرام کا جائزہ لینے اور مناسب ہدایات دینے میں تعاون فرمایا۔اس دورہ کے نتیجہ میں بفضل خدا (۱) مجموعی طور پر تحریک جدید کے وعدوں میں گیارہ ہزار آٹھ سو دوروپے کا اضافہ ہوا۔(۲) چھ مقامات پر پرائیوٹ احاطہ میں جماعت کی تبلیغی مساعی پر لیکچر دیئے اور تصاویر دکھا ئیں۔(۳) ماہنامہ انصار اللہ کے تئیں نئے خریدار حاصل کیے۔