تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 903
۹۰۳ نفسیاتی رنگ میں تربیت کے اصول بیان کئے اور علم نفسیات کے لحاظ سے تربیت اولاد کی اہمیت واضح کی۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے تربیت اولاد کے بارہ میں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں سیرۃ طیبہ کے اس اہم پہلو کو خوب کھول کر بیان کیا۔دوسرے اجلاس کے اختتام سے قبل پر چہ معلومات ہوا جس میں تمام حاضرین نے شمولیت کی۔اول آنے والے نا صر کو انعام دیا گیا۔دوسرا اجلاس محترم ثاقب زیروی صاحب مدیر لاہور کی صدارت میں ہوا۔پہلی تقریر مکرم بشارت احمد صاحب ڈش ماسٹرنے کی جس میں آپ نے ڈش انٹینا اور ایم ٹی اے کے بارہ میں مفید معلومات سے آگاہ کیا۔مکرم مولانا محمد اعظم صاحب اکسیر نے سیرت حضرت مسیح موعود کے موضوع پر تقریر میں خدائی بشارتوں کا تفصیل سے ذکر کیا جو حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کو جماعت کی ترقی اور غلبہ کے بارہ میں دی گئی ہیں اور اپنے وقت پر ضرور پوری ہوں گی۔آخر میں جناب ثاقب زیروی صاحب نے اپنا کلام پیش کیا۔دوسرا اجلاس دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس اجلاس کے بعد وقفہ میں حاضرین کو کھانا پیش کیا گیا۔اختتامی اجلاس میں مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ پاکستان نے انعامات تقسیم فرمائے اور اپنے خطاب میں نہایت قیمتی نصائح فرمائیں۔آپ نے نماز با جماعت کی پابندی ، نیک نمونہ، قرآن کریم ناظرہ اور با ترجمہ سیکھنے ، حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب کا مطالعہ اور جماعتی کاموں میں اطاعت کا اعلیٰ نمونہ پیش کرنے کی ہدایت فرمائی۔۳۰) تربیتی اجتماع مجلس مقامی ربوه مجلس مقامی ربوہ کا ایک روزہ سالانہ تربیتی اجتماع مورخہ ۶ ستمبر ۱۹۹۵ء کو بیت الناصر دار الرحمت غربی میں منعقد ہوا جس کا آغا ز تمام حلقہ جات میں نماز تہجد سے ہوا۔پہلا اجلاس آٹھ بجے صبح مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور ناظر اصلاح و ارشاد مرکز یہ کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت مکرم نصیر احمد شاد صاحب نے کی اور مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب گورداسپوری زعیم اعلیٰ ربوہ نے عہد دہر وایا۔مکرم پر و فیسر محمد اسلم صابر صاحب نے حضرت مسیح موعود کا شیریں کلام پیش کیا۔صدر اجلاس نے اپنے افتتاحی خطاب میں انصار کو توجہ دلائی کہ آپ عمر کے اس حصہ میں ہیں جہاں تیاری کا وقت کم ہے اور جس مسافر کے پاس وقت کم ہو، وہ زندگی کے اس قیمتی حصہ کو احسن طور پر گزارتا ہے اور اچھے جانشین اپنے پیچھے چھوڑنے کے لئے کوشاں رہتا ہے۔نیز امام وقت کے ساتھ اطاعت کا ایک مستحکم تعلق بھی پیدا کرتا ہے۔ازاں بعد مکرم نصر اللہ خاں صاحب ناصر ایڈیٹر ماہنامہ انصار اللہ نے درس القرآن دعوت الی اللہ