تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 902
۹۰۲ ہوئے۔نمایاں پوزیشن پر آنے والے کھلاڑی فائنل مقابلہ جات میں آئے۔فائنل مقابلے مورخه ۲۳ مارچ ۱۹۹۵ء کو صبح آٹھ تا گیارہ بجے دارالرحمت شرقی کے میدان میں منعقد ہوئے۔محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نائب صدر مجلس انصار اللہ پاکستان سارا وقت کھیل کے میدان میں تشریف فرما رہے نیز قائدین اور انصار اور خدام نے کثیر تعداد میں شرکت کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔مندرجہ ذیل کھلاڑیوں نے انعامات حاصل کئے۔(1) سائیکل ریس تیز (Fast) اول : مکرم ماسٹر عمر حیات صاحب ، حلقہ فیکٹری ایریا۔دوم: مکرم چوہدری افتخار احمد صاحب حلقه ناصر آباد ، سوم : مکرم خلیل احمد سرور صاحب ، حلقہ کوارٹرز تحر یک جدید۔(۲) سائیکل ریس آہستہ (slow) اول: مکرم مبارک احمد صاحب طاہر ، حلقہ دارالبرکات۔دوم : مکرم سعید احمد صاحب باجوہ ، دار الصدر غربی لطیف۔سوم مکرم سلیم احمد صاحب، نصیر آبا دحلقه سلطان (۳) مقابلہ دوڑ ۱۰۰ میٹر۔اول : مکرم ظفر احمد صاحب دارالیمن - دوم : مکرم بشیر احمد صاحب نصر غربی ”ب“ حوصلہ افزائی کا انعام مکرم محمد اقبال صاحب نصیر آبا د سلطان (۴) مقابلہ والی بال۔ربوہ کے حلقوں پر مشتمل چار ٹیمیں بنائی گئیں۔اول: حلقہ رحمت۔دوم : حلقہ یمن : (۵) مقابلہ رسہ کشی۔اس کے لئے بھی چار ٹیمیں بنائی گئیں۔اوّل : حلقہ رحمت۔دوم : حلقہ صدر خطاب نائب صدر و تقسیم انعامات تقسیم انعامات کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب گورداسپوری زعیم اعلیٰ ربوہ نے ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کی۔بعدہ مہمان خصوصی مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نائب صدر مجلس نے اپنے خطاب میں انصار کو توجہ دلائی کہ وہ صرف مقابلہ جات میں ہی شامل نہ ہوں بلکہ مجلس ایسا پروگرام ترتیب دے کہ ہر ایک رکن سارا سال کسی نہ کسی کھیل میں حصہ لیتا رہے۔اس طرح کھیلوں کا معیار بھی بڑھے گا۔بعد ازاں مکرم صاحبزادہ صاحب نے انعامات تقسیم فرمائے اور دعا کے ساتھ یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا (۲۹) ضلع لاہور کا ایک روزہ تربیتی پروگرام مجلس انصار اللہ ضلع لاہور کا ایک روزہ سالانہ تربیتی پروگرام یکم مئی ۱۹۹۵ء بروز سوموار دارالذکر لاہور میں منعقد ہوا۔پہلا اجلاس محترم میجر ریٹائر ڈ عبداللطیف صاحب نائب امیر لاہور کی صدارت میں نو بجے صبح شروع ہوا۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد افتتاحی خطاب میں آپ نے حضرت مسیح موعود کو ملنے والی خدائی بشارت وَسِعُ مَكَاننگ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔بعدہ مکرم پر و فیسر میاں محمد افضل صاحب ماہر تعلیم نے بچوں کی