تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 867
۸۶۷ اجتماع سمندری ضلع فیصل آباد ۲۱ جون ۱۹۹۱ء کو صبح 11 بجے اجلاس منعقد ہوا۔تلاوت نظم کے بعد مکرم ناظم صاحب ضلع نے دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔مکرم پر و فیسر محمد نواز صاحب نے دعوت الی اللہ کے بارے میں بعض ارشادات بیان کئے اور اس میں حصہ لینے کی تلقین کی۔بعد ازاں مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی۔نماز جمعہ کے بعد مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔نماز با جماعت اور دعوت الی اللہ کا جائزہ لیا گیا۔حاضری انصار ہیں ، خدام چالیس ، اطفال ہیں ، لجنہ بچھپیں، ناصرات دس اور غیر از جماعت تین۔تقریب تقسیم انعامات ضلع لاہور مجلس انصار اللہ ضلع لاہور کے زیر اہتمام مورخہ 4 جولائی ۱۹۹۱ء بروز ہفتہ چھ بجے شام دارالذکر لاہور میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا۔تقریب کی صدارت مکرم چوہدری حمید نصر اللہ خاں صاحب امیر ضلع لاہور نے فرمائی۔تلاوت اور عہد کے بعد مکرم طاہر احمد ملک صاحب ناظم ضلع نے تقریب کی غرض و غایت بیان کی۔مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے دعوت الی اللہ کے ضمن میں تقریر کی اور زیادہ سے زیادہ انصار کو اس جہاد میں فعال اور مؤثر رنگ میں شمولیت اختیار کرنے کی تلقین کی۔محترم امیر صاحب ضلع لاہور نے حُسن کارکردگی کے لحاظ سے سال ۱۹۹۰ء میں پاکستان کی پہلی دس پوزیشنیں حاصل کرنے والی مجالس انصاراللہ میں سے لاہور کی پانچ مجالس میں انعامات تقسیم کئے اور حاضرین کو زریں ہدایات سے نوازا اور کہا کہ انصار پر اپنی عمر کے لحاظ سے دوسروں کی رہنمائی کا فریضہ عائد ہوتا ہے اور عمر کا یہ حصہ دعاؤں اور عبادات میں مصروف رہنے کا زمانہ ہے اس لئے انصار اللہ کو اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ کرنی چاہئیے۔اجتماعی دعا کے بعد ماحضر سے تمام حاضرین کی تواضع کی گئی۔اس تقریب میں عہدیداران انصار اللہ کے علاوہ جماعت اور مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران بھی شامل ہوئے۔اجلاس عاملہ: بعد نماز مغرب و عشاء مجلس عاملہ انصار اللہ کا اجلاس مکرم ملک طاہر احمد صاحب ناظم ضلع لاہور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مکرم مولا نا دین محمد شاہد صاحب نے شریک ہو کر دعوت الی اللہ کی طرف مزید توجہ دلائی۔حاضری چوبیں تھی۔سالانہ اجتماع ضلع بہاولپور۔خانیوال مورخہ ۱۹ جولائی ۱۹۹۱ ء بعد نماز مغرب کو یہ اجتماع مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب کی زیر صدارت شروع ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد مرکزی نمائندہ خدام الاحمدیہ کی تقریر ہوئی۔بعد ازاں صدارتی ریمارکس