تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 868 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 868

۸۶۸ میں مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب نے شرائط بیعت کی شرط نمبر ۳ کے بارہ میں بھر پور انداز میں توجہ دلائی۔یہ اجلاس شام ساڑھے آٹھ بجے ختم ہوا۔اور اس کے بعد جلسہ سالانہ برطانیہ کی ویڈیو دکھائی گئی۔اس اجلاس کی حاضری ایک سواستی تھی۔مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۹۱ء کو نماز تہجد و فجر کی ادائیگی کے بعد ورزشی مقابلہ ہوئے۔دوسرا اجلاس صبح دس بجے مکرم امیر صاحب ضلع کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب نے حاضرین کو دعوت الی اللہ کے بارہ میں توجہ دلائی۔مکرم محمد اسلم شاد صاحب منگلا نے انصار اللہ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ مبذول کرائی۔یہ اجلاس دو پہر کے ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہا اور اس کی حاضری تین سو پچاس تھی۔اس میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے بعد ازاں خطبہ جمعہ میں مکرم مولانامحمد اعظم اکسیر صاحب نے احباب جماعت کو ان کی ذمہ داریوں اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔جمعہ کے بعد زعماء کی میٹنگ ہوئی جس میں نو مجالس کے زعماء حاضر تھے۔انہیں ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔ضلعی اجتماع کوٹلی آزاد کشمیر ۵ اگست ۱۹۹۱ کو آرام باڑی میں یہ اجتماع مکرم ڈاکٹر بشیر احمد صاحب امیر جماعت ضلع کوٹلی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ضلع کی دس میں سے سات مجالس کے نمائندگان نے شرکت کی۔مرکزی نمائندہ قائد تعلیم مکرم منور شیم صاحب خالد اور مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے مرکزی لائحہ عمل کی روشنی میں تربیتی موضوعات پر اجلاس عام سے خطاب کیا۔بعد میں عہدیداران کے ساتھ نشست ہوئی۔کل حاضری ساٹھ تھی۔سالانہ اجتماع سرگودھا ۶ ستمبر ۱۹۹۱ء کو سالانہ اجتماع میں افتتاح کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے انصار اللہ کی ذمہ داریاں، تربیت اولا د اور قیام نماز کے موضوعات پر تقریر کی۔اسکے بعد مکرم مرزا محمد دین صاحب ناز نے پانچ بنیادی اخلاق اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔اور جمعہ بھی پڑھایا جس میں سورۃ ضحی کی تفسیر بیان کی اور انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔حاضری : مجالس ، انصار ایک سو بیالیس ، خدام اکیاسی ،اطفال اکہتر ، کل حاضری دوسو چورانوے۔۴۴ سالانہ اجتماع لاہور میں منعقد کیا۔مجلس انصار اللہ ضلع لاہور نے اپنا سالانہ اجتماع منعقد ۱۰، ۱ استمبر ۱۹۹۱ء بروز منگل دارالذکر لاہور ۱۰ستمبر ۱۹۹۱ء بروز منگل بعد نماز مغرب بوقت سات بجے شام تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد مکرم میجر عبداللطیف نائب امیر جماعت لاہور نے افتتاح فرمایا۔آپ نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہئیے کہ ہمارا ضلع