تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 62
۶۲ عہد یداران و دیگر احباب ٹھہرے۔حضور پُر نور کے HUT کے نزدیک باہر کی طرف دو چھتریوں کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے نیچے کرسیاں رکھی گئیں۔حضور انور کافی دیر وہاں تشریف فرما رہے اور مکرم نعیم احمد خان صاحب ناظم ضلع ، مربیان کرام و دیگر عہدیداران سے گفتگو فرماتے رہے۔اس موقع پر حضور نے پہلی مرتبہ وہ مکمل کیسٹ جس میں ایک مصری احمدی دوست نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا قصیدہ عربی لہجہ میں پڑھا تھا ، سماعت فرمایا۔اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نظمیں بھی جو دوستوں نے خوش الحانی سے مختلف مواقع پر پڑھی تھیں، سنتے رہے۔گفتگو کے دوران حضور نے مکرم ناظم صاحب ضلع کراچی کو فرمایا کہ انصار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عربی قصیدہ کو زبانی یاد کرنے کی کوشش کریں۔اس دوران دو دوستوں نے فوٹو بھی لئے۔سمندر کی سیر بعد ازاں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ اپنی قیامگاہ میں تشریف لے گئے اور کچھ وقت کے لئے حضرت بیگم صاحبہ کے ساتھ سمندر کی سیر کی۔احباب نے بھی اپنی قیام گاہ کی طرف سمندر کی لہروں کا لطف اٹھایا۔حضور کی اقتداء میں نماز ظہر کی ادائیگی سیر کے بعد ظہر کی نماز کے لئے تیاری شروع ہوئی۔ایک ہموار جگہ پر نماز کے لئے دریاں بچھائی گئیں۔احباب نماز کے لئے وہاں پہنچے۔مکرم عبدالرشید سماٹری صاحب نے اذان دی۔بعدۂ حضور نماز کے لئے تشریف لائے۔حضور نے خود کمپاس کے ذریعہ قبلہ کی صحیح سمت کا تعین کر کے اس کے مطابق صفوں کی ترتیب کا اہتمام فرمایا۔اس کے بعد تمام دوستوں نے حضور کی اقتداء میں ظہر کی نماز ادا کی۔اسکے بعد حضور اپنی قیام گاہ میں تشریف لے گئے۔جملہ احباب نے بھی اپنی قیام گاہ پہنچ کر دو پہر کا کھانا تناول کیا۔قافلہ کی واپسی دو پہر کے کھانے کے بعد واپسی کے لئے تیاری شروع ہو گئی۔چنانچہ شام تین بج کر دس منٹ پر حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کا قافلہ واپسی کے لئے موٹر کاروں پر روانہ ہوا اور شام چار بج کر پانچ منٹ پر بخیریت گیسٹ ہاؤس پہنچا۔اس طرح اس بابرکت اور لچسپ پکنک کا ایک روزہ پروگرام بخیر وخوبی اختتام کو پہنچا۔مربیان کرام و عہد یداران کی شمولیت حضور پر نور کے قافلے کے ساتھ پکنک منانے کے لئے درج ذیل خوش نصیب مربیان کرام ، عہد یداران جماعت و مجلس انصار اللہ ضلع کراچی شامل ہوئے :۔مربیان کرام : (۱) مکرم مولا نا محمد عثمان چینی صاحب (۲) مکرم مولا نا محمد اشرف ناصر صاحب (۳) مکرم مولا نا خلیفہ صباح الدین صاحب (۴) مکرم مولانا لئیق احمد منیر صاحب (۵) مکرم سید حسین احمد صاحب عہدیداران جماعت و مجلس انصار اللہ ضلع کراچی : (۱) مکرم چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت