تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 61 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 61

تشکیل فرمائی جس کا صد ر مکرم بریگیڈیئر وقیع الزمان خاں صاحب لاہور کو اور سیکرٹری مکرم ناظر صاحب امور عامہ کو نامزد فرمایا۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ مرکز یہ ، مکرم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ اور مکرم کرنل بشارت احمد صاحب شامل تھے۔اس کمیٹی کا پہلا اجلاس حضور انور کی صدارت میں ۳ فروری ۱۹۸۲ء بروز جمعرات بعد نماز عصر ہونا قرار پایا۔﴿۲۲﴾ دورہ جات قیادت اصلاح و ارشاد قائد اصلاح وارشاد مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر نے مختلف اضلاع کے دورے کئے۔پہلا دورہ مورخہ ۲۰ سے ۲۹ جنوری ۱۹۸۳ء تک کیا گیا اور اس میں آپ منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، ماڈل ٹاؤن لاہور مغل پورہ لاہور ، دارالذکر لاہور، دہلی دروازہ لاہور، اسلامیہ پارک لاہوراور شیرو کے ضلع شیخو پورہ کی مجالس میں تشریف لے گئے۔دوسرے دورے میں مورخہ ۱۳ فروری ۱۹۸۳ء کو گھسیٹ پورہ اور فیصل آباد شہر اور تیسرے دورہ میں مورخہ ۱۷ سے ۲۱ فروری تک منڈی بہاؤالدین شاہ تاج شوگر ملز ، گجرات ، گوجرانوالہ ، لاہور اور شیخو پورہ کی مجالس کا دورہ کیا۔ا۔ان دوروں میں قیادت اصلاح وارشاد کے کام کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔۲ - عمومی انتظامی ڈھانچہ بنانے میں ناظمین اضلاع اور زعماء اعلیٰ کی مدد کی۔- سلائیڈ زلیکچر کے ذریعہ احمدیہ مساعی کو پیش کرنے کا موقع ملا۔جس میں احمدی اپنے دوستوں کے ہمراہ شامل ہوئے۔۲۷ انصار کراچی سید نا حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ کے ساتھ سید نا حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے کراچی میں بابرکت قیام کے دوران مکرم ناظم مجلس انصاراللہ ضلع کراچی نے شہر سے چھپیس میل باہر سمندر کے کنارے سینڈز پٹ (SANDSPIT) کے مقام پر حضور کے ساتھ پکنک کے ایک روزہ پروگرام کے انعقاد کے لئے حضور سے مودبانہ درخواست کی جسے حضور پُر نور نے از راہ شفقت منظور فرمالیا۔مجلس کے عہدیداران کے علاوہ مکرم چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت احمدیہ کراچی ومتعد دعہدیداران جماعت نے بھی پکنک کے اس پروگرام میں شمولیت فرمائی۔پکنک کے لئے قافلہ کی روانگی قافلہ سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے ساتھ پٹک کے لئے مورخہ ۱۷ فروری ۱۹۸۳ء بروز جمعرات صبح سوا دس بجے گیسٹ ہاؤس سے روانہ ہوا اور سوا گیارہ بجے سینڈ ز پٹ کے مقام پر پہنچا۔وہاں پر دو بڑے HUTS کا انتظام کیا گیا تھا۔ایک میں حضور نے مع بیگم صاحبہ و دختر قیام فرمایا اور دوسرے HUT میں