تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 63
۶۳ (۲) مکرم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب نائب امیر جماعت (۳) مکرم چوہدری عبدالمجید صاحب جنرل سیکرٹری و رکن خصوصی مجلس انصار اللہ ضلع (۴) مکرم نعیم احمد خان صاحب ناظم ضلع کراچی (۵) مکرم چوہدری نذیر احمد صاحب سیکرٹری مال و مہتم مال ضلع (1) مکرم ظفر اللہ خانصاحب زعیم اعلی مجلس عزیز آباد ( ۷ ) مکرم منظور احمد شاد صاحب زعیم اعلی مجلس ڈرگ روڈ (۸) مکرم طاہر احمد ہاشمی صاحب پریذیڈنٹ حلقہ النور ومهتم ایثار ضلع (۹) مکرم محموداحمد مبشر صاحب مہتم تحریک جدید و وقف جدید ضلع (۱۰) مکرم چوہدری صغیر احمد چیمہ صاحب سیکرٹری وصایا و مہتم تعلیم ضلع (۱۱) مکرم عبدالرشید سماٹری صاحب مہتم اشاعت و قلمی دوستی ضلع (۱۲) مکرم شیخ عبدالمجید صاحب صدر حلقہ ڈیفنس سوسائٹی خدام الاحمدیہ: (۱) مکرم زرتشت منیر احمد خان صاحب قائد ضلع (۲) مکرم مولوی محمد علی صاحب نائب قائد ضلع (۳) مکرم مبارک احمد سا ہی صاحب نائب قائد ضلع (۴) مکرم اشتیاق احمد صاحب بھٹی ناظم خدمت خلق ضلع (۵) مکرم سلیم الدین صاحب عباسی سابق قائد مجلس عزیز آباد (۶) مکرم نعیم احمد نیر صاحب ناظم عمومی ضلع دیگر احباب: (۱) مکرم چوہدری صفدر صاحب (۲) مکرم میاں محمد رفیق احمد صاحب (۳) مکرم میجر نواز منہاس صاحب (۴) مکرم مبارک احمد صاحب کھوکھر (۵) مکرم میجر بشیر احمد صاحب (۶) مکرم سلطان احمد طاہر صاحب ) اجلاس ناظمین اضلاع و زعماء اعلیٰ مورخه ۱۱ فروری ۱۹۸۳ء کو ناظمین اضلاع زعماء اعلیٰ اور مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس منعقد ہوا۔اجلاس کی کارروائی دعا سے شروع ہوئی۔مکرم قائد صاحب اشاعت، مال، تعلیم اور اصلاح وارشاد نے اپنے اپنے شعبہ کا تعارف کروایا اور ضروری ہدایات دیں۔جن میں رپورٹوں کا کی ترسیل میں با قاعدگی ، بجٹ جلد اور صحیح آمد پر بھجوانے ، تدریجی روانگی ، ماہنامہ انصار اللہ کی خریداری میں مزید اضافہ اور سہ ماہی امتحانوں میں تمام انصار کی شرکت پر زور دیا گیا۔اصلاح وارشاد کے تحت حضورانور کے ارشادات کی روشنی میں وسعت اور نئے احمدی دیہات پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے۔حضور کے ارشادات بسلسلہ بیعت و توسیع دعوت الی اللہ ، صدر محترم نے خود تفصیل سے بیان کرتے ہوئے حاضرین سے اس بارہ میں مشورہ لیا اور پروگرام کو عملی شکل دینے کے لئے تفاصیل طے کیں۔آخر میں صدر محترم نے اجلاس کی کارروائی کو مختصر اور معین کرتے ہوئے ناظمین اور زعماء اعلیٰ کرام کو پابند فرمایا کہ ۱۵ مارچ تک درج ذیل معلومات مرکز کو فراہم کریں۔(1) ضلعوں میں حلقہ بندی کی جائے۔(۲) منصوبہ نئے احمدی دیہات ۱۵ مارچ تک مکمل ہونا چاہئیے۔بہتر یہی ہے کہ ہر مجلس ایک گاؤں کو چن کر ساری توجہ اسی پر مرکوز کرے۔