تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 765
عبد الحق صاحب ) ، ایک مشفق امیر۔مستجاب الدعوات اور صاحب کشف و رویا وجود ( مکرم چوہدری غلام دستگیر صاحب)، حسین اخلاق - دلکش سیرت ( مکرم را نا منظور احمد صاحب فیصل آباد ) ، حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر۔ایک مایہ ناز علمی اور ادبی شخصیت ( مکرم محمد خان را نا صاحب ایڈووکیٹ ) ، حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کی زندگی پر ایک نظر۔خطبہ اسناد ( از حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب)۔ایمان افروز یا دیں۔از مکرم میاں محمد افضل صاحب)، حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کی مطبوعہ اور غیر مطبوعہ تصانیف کی تفصیل۔علاوہ ازیں مکرم عبدالکریم قدسی صاحب، مکرم ثاقب زیروی صاحب، مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب، مکرم را نا منظور احمد صاحب اور خود حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کے منظوم کلام بھی زینت اشاعت ہیں۔اسلامی اصول کی فلاسفی نمبر جون ۱۹۹۶ء کا شمارہ اسلامی اصول کی فلاسفی نمبر کے طور پر مکرم نصر اللہ خان ناصر صاحب کی ادارت میں شائع ہوا۔شمارہ ہذا کے ایک سو سولہ اردو صفحات اور چار انگریزی صفحات ہیں۔صفحہا اپر حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیائی کا مضمون ” جلسہ اعظم مذاہب لا ہور ہے جو کہ اس جلسہ کی تفاصیل کا مکمل احاطہ کرتا ہے اور اس میں سوامی شوگن چندر کا تعارف اور مضمون ”اسلامی اصول کی فلاسفی کے متعلق دیگر تفاصیل سے آگاہ کیا گیا ہے۔یہ بڑا پُر لطف مضمون ہے جو کہ شروع سے آخر تک قاری کو اپنے زیر اثر رکھتا ہے۔صفحہ ۸۶ پر جنرل و گوہر آ صفی کا تبصرہ ہے۔جس میں اس نے حضرت اقدس مسیح موعود کو اسلام کا سچا اور صحیح ہمدرد قرار دیا ہے اور سرسید احمد خان صاحب کا حال بھی بیان کیا گیا ہے۔اس خصوصی اشاعت میں اداریہ، امام الکلام اور حضرت اقدس کے عربی و فارسی منظوم کلام کے علاوہ درج ذیل مضامین شامل اشاعت ہیں۔جلسہ اعظم مذاہب لاہور میں سیدنا حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب کی تقریر، جلسہ اعظم مذاہب لاہور، جلسہ اعظم مذاہب عالم کا پس منظر اور اس کی مختصر روئیداد۔( مکرم امین الرحمن شاہد صاحب ) حضرت مولانا عبدالکریم صاحب سیالکوٹی ( مکرم محمود مجیب اصغر صاحب)، سلطان القلم سید نا حضرت مسیح موعود کی صداقت کا عظیم الشان نشان ( مکرم عبدالسمیع خان صاحب)، اسلامی کی اصول کی فلاسفی پر ایک طائرانہ نظر ، مکرم جمیل الرحمن رفیق صاحب، جلسه اعظم مذاہب لاہور کے مضامین پر عمومی تبصره ( مکرم شبیر احمد ثاقب صاحب)، اسلامی اصول کی فلاسفی پر اخبارات کی آراء اور تبصرے۔( مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب ) مضمون اسلامی اصول کی فلاسفی کے روحانی اثرات۔حقائق و معارف سے معموراہم نکات۔غذاؤں کا انسانی اخلاق پر اثر۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے اقوام عالم کو تحقیق مذاہب کی دعوت وانگریزی اشتہار۔A CONFERENCE FOR RELIGIOUS RESEARCH اس کے علاوہ حضرت میر ناصر نواب