تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 764
۷۶۴ موعود اقوام عالم کے لئے عظیم الشان پیشگوئی قرآن وحدیث کی روشنی میں۔ظہور مہدی کی فلکی علامات۔ایک طائرانہ نظر ( مکرم مولوی محمد صدیق گورداسپوری صاحب) - تحریرات حضرت بانی سلسلہ احمدیه درباره کسوف و خسوف کے اہم نکات ( مکرم مغفور احمد قمر صاحب) آئمہ وصلحاء امت اور پیشگوئی کسوف وخسوف ( مکرم ظفر اللہ خاں طاہر صاحب ) موعود آخر الزمان کی پیشگوئی یہودی اور مسیحی کتب مقدسہ میں ( مکرم انعام الرحمن صاحب ) ، کلکی۔اوتار احمد کے لئے چاند و سورج گرہن کا عدیم المثال نشانِ الہی۔( مکرم خورشید احمد پر بھا کر صاحب)، الامام المہدی کے لئے نشان صداقت - ( مکرم شیخ عبد القادر صاحب)، چاند اور سورج گرہن قانون نیچر کی روشنی میں۔( مکرم ڈاکٹر حافظ صالح محمد الہ دین صاحب ) نشان کسوف و خسوف کا ظہور۔قبول حق کے ایمان افروز واقعات۔( مرتبہ مکرم مولوی محمد اعظم اکسیر صاحب)، چاند اور سورج کے تاریخی گرہن۔کتب ، جرائد ، رسائل میں تذکرہ ( مکرم حیدرعلی ظفر صاحب ، حضرت امام علی بن عمر الدار قطنی اور آپ کی سنن کا تعارف۔مکرم ظہیر احمد خان صاحب ، پیشگوئی کسوف و خسوف کا تذکرہ۔اہم کتب کا تعارف۔( مکرم ابولقمان ظفر صاحب)، ظہورکسوف و خسوف پر ایک تاریخی اشتہار۔اشار یہ کتب (اس میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی ان کتب کا ذکر ہے جن میں حضرت اقدس نے نشان کسوف و خسوف کا تذکرہ فرمایا ہے۔علاوہ ازیں شمارہ ہذا میں مندرجہ ذیل منظومات بھی شامل ہیں: ”انقلاب حسین ( مکرم عبد السلام صاحب اسلام ) ، آسمانی نشان ( مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب)، دار قطنی سے ہے منقول ( مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب) زمانے کا زخم جگر دیکھ کر ( مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ ) کاش کہ سارا گلشن سمجھے (مکرم فیضان قادری صاحب)، مسخر کر دیا اس نے فلک جو بن گیا شاہد ( مکرم خلیق بن خالق صاحب ) آخر میں چودہ انگریزی صفحات میں مکرم ڈاکٹر صالح محمداللہ دین صاحب کا انگریزی مضمون "The Advent of the Promised Mehdi and the lunar solar eclipses" بھی شامل اشاعت ہے۔حضرت شیخ محمد احمد مظہر نمبر اپریل ۱۹۹۵ء کا شمارہ حضرت شیخ محمد احمد مظہر نمبر کے طور پر شائع ہوا۔اس کے کل ایک سو اٹھائیس صفحات ہیں۔پندرہ تصاویر بھی رونق شمارہ ہیں۔مکرم نصر اللہ خان ناصر صاحب کو اس کی ادارت کا اعزاز حاصل ہوا۔اس میں اداریہ، امام الکلام، عربی و فارسی منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام ، عکس خط حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام، ارشاد حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے علاوہ درج ذیل مضامین شمارہ کی زینت ہیں۔حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کے خاندانی کوائف و حالات۔کپورتھلہ کی اہمیت۔حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر۔ایک انٹرویو ( از مکرم مبارک احمد ظفر صاحب)، حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر۔ایک پہلو دار شخصیت مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب)، حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر۔ایک فرشتہ سیرت انسان ( حضرت مرزا