تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 766
صاحب، مکرم عبد السلام صاحب اسلام، مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب اور مکرم مصلح الدین صاحب را جیکی کے منظوم کلام بھی شاملِ اشاعت ہیں۔اسلامی اصول کی فلاسفی نمبر (۲) دسمبر ۱۹۹۴ء کا شمارہ اسلامی اصول کی فلاسفی نمبر کے طور پر شائع ہوا۔شمارہ ہذا میں اداریہ، اما ما لکلام، کلام الامام ، عربی و فارسی منظوم کلام کے علاوہ درج ذیل مضامین زینت اشاعت ہیں۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی تحریر کا عکس، پیغام حضرت مرزا طاہر احمد صاحب امام جماعت احمدیہ عالمگیر۔مضمون ”اسلامی اصول کی فلاسفی کے بارہ میں حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کے چند اہم ارشادات۔از مکرم عزیز الرحمان صاحب خالد )۔ایک عظیم الشان مذہبی کا نفرنس۔( از مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب)، سوا می شوگن چندر کے احوال و آثار ( از مکرم محمد عبد المالک عاصم جمالی صاحب)،حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کے مضمون ”اسلامی اصول کی فلاسفی کے روحانی اثرات ( از مکرم قمر الزمان مرزا صاحب )۔اسلامی اصول کی فلاسفی کے انگریزی ترجمہ پر ریویو۔( از مکرم محمود احمد اشرف صاحب )۔اسلامی اصول کی فلاسفی کے تراجم ( مکرم مغفور احمد منیب صاحب) اس کے علاوہ حضرت مولانا ذوالفقار علی گوہر خان صاحب ، مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب اور مکرم عبد السلام اسلام صاحب کے منظوم کلام بھی شاملِ اشاعت ہیں۔براہین احمدیہ نمبر (۱) دسمبر ۱۹۹۷ء کا شمارہ ” براہین احمدیہ نمبر کے طور پر شائع ہوا۔یہ شمارہ ایک سو اٹھائیس صفحات پر مشتمل تھا۔جس کے مدیر مکرم نصر اللہ خان ناصر صاحب تھے۔خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ اسیح الرابع فرموده ۱۷ اکتوبر ۱۹۹۷ ء اس رسالہ کی شان کو بڑھا رہا ہے۔اداریہ، امام الکلام ، کلام الامام اور عربی و فارسی منظوم کلام کے بعد درج ذیل مضامین شامل اشاعت تھے۔تصنیف براہین احمدیہ کا پس منظر۔( مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب)، براہین احمدیہ کا چیلنج اور مذاہب عالم۔( مکرم چوہدری ظفر اللہ خان طاہر صاحب)، براہین احمدیہ اور پنڈت دیانند سرسوتی۔( مکرم عاصم جمالی صاحب) ، براہین احمدیہ اور ہستی باری تعالی۔( مکرم محمد صدیق شاہد صاحب) ، براہین احمدیہ میں حقیقت قرآن شریف اور اس کا حسن و جمال، مکرم محمد مقصود منیب صاحب)، براہین احمدیہ میں حقائق و معارف ، اسرار عالیہ اور علوم حکمیہ ، براہین احمدیہ کے علمی اور روحانی اثرات۔( مکرم عبدالسمیع خان صاحب) براہین احمدیہ نمبر ۲ فروری ۱۹۹۸ ء کا شمارہ براہین احمدیہ نمبر کے طور پر شائع ہوا۔اسے بھی مکرم مولا نا نصر اللہ خان ناصر صاحب