تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 481
۴۸۱ وفود کور بوہ لانے کا زعماء سے وعدہ لیا۔حضور انور کے ارشادات پڑھ کر سنائے گئے۔خطبہ جمعہ: مکرم مولا نا مبشر احمد صاحب کاہلوں نے وقت کی قربانی قرآن کریم کی روح سے بیان فرمائی۔حاضری تقریبا سوتھی۔تاریخ : ۱۲ دسمبر ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ: مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تربیت مقام : رحیم یارخان مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء : عمومی، مال، اصلاح وارشاد اور تعلیم کا اعداد و شمار کی روشنی میں اور تربیت کا عمومی رنگ میں جائزہ لیا گیا۔تمام زعماء حاضر تھے۔تاریخ: ۱۵ دسمبر ۱۹۹۱ء مقام : خوشاب مرکزی نمائندگان : مکرم منیر احمد صاحب عابد مربی سلسله، مکرم شیخ محمد یونس صاحب مربی سلسله مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم شیخ محمد یونس صاحب نے خلافت کی اہمیت و برکات پر موضوع پر اور مکرم منیر احمد صاحب عابد نے مرکزی تحریکات ( وقف نو ، وقف عارضی اور امداد مستحقین ) کے عنوان پر تقریر کی نیز سلائیڈ لیکچر بھی دیا۔حاضری سو تھی۔غیر از جماعت چھ۔تاریخ : ۱۸ دسمبر ۱۹۹۱ء مقام: لودھراں مرکزی نمائنده: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ مختصر رپورٹ : مجلس مذاکرہ تلاوت قرآن کریم کے بعد مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے جماعت احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے عنوان پر تقریر کی۔اس کے بعد سامعین کے سوالات کے جوابات دیئے۔درس قرآن کریم اس دورہ کے دوران تین نمازوں کے بعد درس دیئے گئے۔اوسط حاضری بارہ تھی۔۱۹۹۲ء قیادت تعلیم القرآن کا قیام تعلیم القرآن کا کام اس سے قبل شعبہ تربیت اور شعبہ تعلیم کے ماتحت ہو رہا تھا۔روزانہ تلاوت قرآن کریم کی تحریص و ترغیب کا کام شعبہ تربیت کے ماتحت اور قرآن کریم ناظرہ اور ترجمہ سیکھنے سکھانے کا کام قیادت تعلیم کے ماتحت تھا۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کی اس نئی سکیم اور اس نئے منصوبہ کا بنیادی تعلق چونکہ صحت کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کرنے کے ساتھ تھا اس لئے ابتداء میں اس منصوبہ پر عم پر عملدرآمد کا کام بھی قیادت تربیت کے سپرد ہوا۔نومبر ۱۹۹۱ء میں ہونے والی مجلس انصار اللہ پاکستان کی شوری میں قیادت تربیت کی طرف سے مندرجہ ذیل تجویز حضور کی اس سکیم کے متعلق غور کے لئے پیش کی گئی۔