تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 482
۴۸۲ حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ارشاد فرمایا ہے کہ احباب جماعت کو صحت کے ساتھ قرآن کریم پڑھنا سکھایا جائے اور اس مقصد کے لیے صرف آڈیو۔ویڈیو کیسٹوں پر انحصار کافی نہیں بلکہ صحت کے ساتھ تلاوت قرآن کریم سکھانے کے لیے اساتذہ تیار کئے جائیں اور انہیں صرف اتنا کچھ پڑھایا جائے جسے وہ پوری اہلیت کے ساتھ اخذ کر سکیں اور دوسروں کو سکھانے کے علم کے اس مخصوص میدان میں ماہر ہو جائیں۔مزید انہیں یہ بھی سکھایا جائے کہ آڈیو ویڈیو کے آلات سے کس طرح استفادہ کیا جا سکتا ہے اور یہ تربیت یافتہ اساتذہ پھر آگے اسی طرح کلاسوں کا انعقاد کریں۔ہمارا انتہائی مقصد یہ ہوگا کہ ہر احمدی مرد یا عورت قرآن کریم کے بجاطور پر استاد بن جائیں۔نیز فرمایا ہے کہ اس منصوبہ کا نفاذ ذیلی تنظیموں کے ذریعہ کیا جائے۔ذیلی تنظیموں کے عہداران حضور کی اس عنوان پر وقتا فوقتا دی جانے والی ہدایات کی ٹیسٹس حاصل کریں اور انہیں سنیں اور اسکی رپورٹ حضور کی خدمت میں بھیجوا ئیں کہ انہوں نے حضور کی ہدایت کو بخوبی سن لیا ہے اور وہ ان ہدایات پر عمل کرنے میں پوری طرح مستعد ہیں۔حضور کے اس ارشاد کی تعمیل میں مجلس شوری مؤثر لائحہ عمل تجویز کرے۔“ سفارش شوری -۲ مجلس شوری میں غور و خوض کے بعد مندرجہ ذیل سفارشات منظور کی گئیں۔۱- قرآن کریم صحت کے ساتھ پڑھانے کے لیے اساتذہ تیار کئے جائیں جو خود بھی مہارت حاصل کر سکیں اور آگے پڑھانے کی اہلیت بھی رکھتے ہوں اور وقت بھی دے سکتے ہوں۔مجالس انصار اللہ کا جائزہ لیا جائے اور ایسے ماہرین کی فہرست تیار کی جائے جو صحت کے ساتھ قرآن کریم پڑھا سکتے ہوں۔تا آئندہ اساتذہ تیار کرنے کے لیے ان کی خدمات سے استفادہ کیا جا سکے۔۔اس غرض کے لیے ربوہ میں ایک کلاس لگائی جائے جس میں باری باری مجلس سے نمائندگان آئیں جو صحت کے ساتھ قرآن کریم پڑھنا سیکھیں اور واپس جا کر اپنی اپنی جماعت میں کلاسز لگا ئیں۔۴۔صحت کے ساتھ تلاوت قرآن کریم کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔اسکے لیے عربی زبان اور اسکے قواعد اور سکھانے کے لیے بھی منصوبہ بنایا جائے۔-4 ۵- اس غرض کے لیے انسپکٹر ان بھی مقرر کیے جائیں جو مجالس کا سروے کریں اور جائزہ لیں۔- مجالس میں صحت کے ساتھ قرآن کریم پڑھانے والے استاد جب تیار ہونے شروع ہو جا ئیں تو ان میں سے بعض کو ROVING استاد کے طور پر مجلس به مجلس بھجوا کر صحت کے ساتھ قرآن کریم پڑھانے کا کام لیا جائے۔ے۔اس کام کی نگرانی کے لیے مجلس انصار اللہ پاکستان میں ایک الگ قیادت برائے تعلیم القرآن قائم کی جائے