تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 447
۴۴۷ محفل سوال و جواب: اجلاس کے بعد سوال و جواب ہوئے۔جوابات مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے دیئے۔خطبہ جمعہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے جماعت کو تحریک جدید اور وصیت کی اہمیت بیان کی اور دوستوں کو شرح کے ساتھ چندہ کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی۔مجموعی حاضری چار سو پچاس تھی۔مقام : شاہ تاج شوگر ملز منڈی بہاؤالدین تاریخ : ۲۳ مئی ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب قائد اصلاح وارشاد، مکرم رفیق احمد صاحب جاوید مربی سلسله، مکرم منیر احمد عابد صاحب مربی سلسلہ مختصر رپورٹ: سلائیڈ لیکچر نماز مغرب وعشاء کے بعد سلائیڈ ز کا پروگرام ہو جو کہ مکرم رفیق احمد صاحب جاوید نے دکھا ئیں۔اطفال سے سوالات کر کے جائزہ لیا گیا۔نیز جماعتی تاریخ سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔اس کے بعد مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر نے دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں احباب کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۲۴ مئی ۱۹۹۱ء مقام: پنڈ دادنخان۔رتو چھہ مرکزی نمائندگان: مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب ،مکرم رفیق احمد صاحب جاوید ، مکرم منیر احمد عابد صاحب مختصر رپورٹ : نماز جمعہ: مکرم منیر احمد صاحب عابد نے نماز جمعہ پڑھائی یہاں کھیوڑہ اور ڈنڈوت کے احباب بھی شامل ہوئے۔رتو چھہ میں مکرم محمد سلیمان صاحب نے خطبہ دیا۔تاریخ : ۲۴، ۲۵ مئی ۱۹۹۱ء مقام: دوالمیال مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب، مکرم رفیق احمد صاحب جاوید مکرم منیر احمد عابد صاحب، مکرم محمد سلیمان صاحب، مکرم فضل اللہ صاحب طارق مربیان سلسلہ پورٹ : خطبہ جمعہ: مکرم فضل اللہ صاحب طارق مربی سلسلہ نے جمعہ پڑھایا۔جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز جمعہ کے بعد جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں مکرم ناصر احمد صاحب طاہر نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریر کی۔سلائیڈ زلیکچر: شام ۸:۴۵ بجے سلائیڈ لیکچر مکرم ناصر احمد صاحب طاہر نے دیا اور بعد میں مکرم رفیق احمد جاوید صاحب نے سوالات کے جوابات دیئے۔درس قرآن کریم: بعد نماز فجر درس قرآن کریم مکرم ناصر احمد طاہر صاحب مربی سلسلہ نے دیا۔محفل سوال وجواب: صبح آٹھ تا نو بجے تک سوال و جواب کی مجلس ہوئی جس میں مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر ، مکرم ناصر احمد صاحب طاہر اور مکرم رفیق احمد صاحب جاوید نے سوالات کے جواب دیئے۔تاریخ : ۲۴ مئی ۱۹۹۱ء مقام: شیخو پوره مرکزی نمائندگان : مکرم عبدالرشید صاحب غنی قائد مال ، مکرم محمد اسلم صاحب شاد قائد عمومی