تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 448 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 448

۴۴۸ مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: مکرم محمد اسلم صاحب شاد قائد عمومی نے زعماء کو اصلاح وارشاد، تعلیم اور زیارت مرکز کے لئے وفو دلانے کے بارے میں ہدایات دیں۔حاضری ہی تھی۔مکرم عبدالرشید غنی صاحب نے مالی قربانی تربیت اولا د اور عہدیداران کے اپنے عملی نمونہ کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ : ۲۶ مئی ۱۹۹۱ء مقام : چک ۱۲۱ گوکھو وال فیصل آباد مرکزی نمائندہ: مکرم منور شهیم خالد صاحب قائد تعلیم مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام میں تلاوت و نظم کے بعد مکرم چوہدری احمد دین صاحب نے روحانی خزائن سے با برکت اقتباسات پڑھ کر سنائے۔بعدہ مرکزی نمائندہ نے نئی نسل کو سنبھالنے ، خلیفہ وقت سے لگاؤ، تنظیموں کی اہمیت اور نماز با جماعت ، مسجد کی رونق بڑھانے اور ترجمہ نماز کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ننانوے تھی۔تاریخ : ۲۶ مئی ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ: مکرم صوفی محمد اسحق صاحب مقام : فیصل آباد مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب و عشاء مرکزی نمائندہ نے برکات خلافت کے موضوع پر تقریر کی۔حاضری چونتیس تھی۔جائزہ اجلاس کے بعد عمومی جائزہ لیا گیا۔تاریخ : ۲۸ مئی ۱۹۹۱ء مقام: فاروق آباد شیخو پوره مرکزی نمائندگان : مکرم صوفی محمد اسحق صاحب، مکرم ناصر احمد طاہر صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام: بعد نماز فجر ۸ بجے اجلاس عام میں مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب اور ناصر احمد صاحب طاہر نے یکے بعد دیگرے تقاریر کیں۔تربیت اولا داور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ستر تھی۔تاریخ : ۲۸ مئی ۱۹۹۱ء مقام بسکھیکی ضلع گوجرانوالہ مرکزی نمائندہ: مکرم منیر احمد صاحب عابد مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : سلائیڈز لیکچر: بعد نماز عشاء سلائیڈز لیکچر دیا اور اس کے بعد سوالات کے جوابات دیئے۔حاضری تھی۔تاریخ : ۲۸ مئی ۱۹۹۱ء مقام : ماڈل ٹاؤن لاہور مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف ، مکرم شیخ مبارک احمد صاحب رپورٹ: اجلاس عام : مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے ملفوظات میں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک پیغام جو لاہور کی جماعت کے نام تھا، پڑھ کر سنایا۔اس کے بعد مکرم مولانا غلام باری سیف صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عشق الہی اور عشق رسول اللہ کے موضوع پر خطاب فرمایا۔حاضری دس تھی۔