تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 446
۴۴۶ مختصرر تاریخ : ۷ امئی ۱۹۹۱ء مقام : سمن آبا دلا ہور مرکزی نمائندگان: مکرم محمد اشرف صاحب الحق ، کرم منیر احمد صاحب منور مربیان سلسله مررپورٹ: اجلاس عام نماز جمعہ کے بعد اجلاس عام ہوا۔مکرم منیر احمد صاحب منور نے اپنی تقریر میں اصلاح نفس اور تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔دوسری تقریر مکرم محمد اشرف اسحاق صاحب نے کی اور دوستوں کو دینی کاموں کے لئے بخوشی وقت دینے نیز دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی گئی۔مجلس سوال و جواب ، سلائیڈز : بعد نماز عصر سوال و جواب اور سلائیڈز کا پروگرام ہوا اس میں پانچ زیر دعوت دوست بھی تشریف لائے ہوئے تھے۔تاریخ : ۹ امئی ۱۹۹۱ء مقام : چک ۸۶ دھول ماجر ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ، مکرم شیخ مبارک احمد صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب و عشاء کے بعد اجلاس ہوا۔مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے تربیتی جائزہ لیا۔مکرم را نامحمد افضل صاحب نگران حلقہ نے بھی تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔حاضری پندرہ تھی۔مقام : سرشمیر روڈ فیصل آباد تاریخ : ۹ امئی ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد شقر رپورٹ : تربیتی اجلاس: بعد نماز مغرب احباب جماعت کو تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نیز حضور انور کے ارشادات پیش کئے۔حاضری ستر تھی۔تاریخ : ۲۳ و ۲۴ مئی ۱۹۹۱ء مقام: بہاولنگر مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر ، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب و عشاء مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے اجلاس عام میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر تقریر فرمائی۔بعدہ محمد اعظم صاحب اکسیر نے دعوت الی اللہ کے بارے میں لوگوں کو توجہ دلائی۔حاضری دوسو پچاس کے قریب تھی۔نماز تہجد و درس: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے پڑھائی۔نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ضلع بہاولنگر کے تین مربیان نے درس قرآن مجید، درس حدیث اور درس ملفوظات دیا۔اس کے بعد انصار کے ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔اس دوران اطفال کا تقریری مقابلہ ہوا۔اجلاس زعماء: دس بجے یہ اجلاس شروع ہوا۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے گوشوارہ جات کی روشنی میں رپورٹ کا رگزاری کی اہمیت بیان کی اور زعماء کو تاکید کی کہ اپنی مجلس کی رپورٹ مقررہ تاریخ تک ضرور دفتر میں بھجوایا کریں۔شعبہ تعلیم کے بارہ میں توجہ دلاتے ہوئے مطالعہ کتب کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔اجلاس عام : مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔