تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 317 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 317

۳۱۷ حاضری تیر تھی۔نماز جمعہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے نماز جمعہ پڑھائی۔خطبہ جمعہ میں رمضان سے متعلق سات اہم امور کی طرف توجہ دلائی۔حاضری تین سو کے قریب تھی۔بزم ارشاد: دعوت الی اللہ کے تعلق میں خدمت خلق کا جائزہ لیا گیا۔احباب کو تمام طبقات کی خدمت کی تحریک کی گئی۔اس کے بعد محفل سوال وجواب ہوئی۔مکرم مولا نا دین محمد شاہد صاحب نے سوالات کے جوابات دیے۔حاضری قریباً سو تھی۔تاریخ : ۲۸ اپریل ۱۹۸۹ء مقام: کھاریاں مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح وارشاد رپورٹ : اجلاس مجلس عاملہ: دعوت الی اللہ اور اصلاح وارشاد کے سلسلہ میں مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔جس میں لالہ موسیٰ ، کھاریاں شہر، چھاؤنی ، گجرات ، تہال اور لہیر کی جماعتوں سے آٹھ نمائندگان شامل ہوئے جس میں باری باری نمائندگان نے اپنے اپنے علاقوں میں دعوت الی اللہ اور اصلاح وارشاد کی مساعی کی رپورٹس پیش کیں۔مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر نے ضروری ہدایات دیں۔خاص طور پر ہر گاؤں سے کم از کم ایک غیر از جماعت دوست کو ربوہ زیارت کی غرض سے لانے کی تلقین کی۔خطبہ جمعہ: مکرم مولا نا دین محمد شاہد صاحب نے خطبہ جمعہ میں نیکیوں کو اختیار کرنے کی تلقین کی۔رمضان میں کسوف وخسوف کے نشان کی بناء پر رمضان کا احمدیت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خصوصی تعلق کو بیان کرتے ہوئے دعوت الی اللہ میں بھر پور حصہ لینے کی طرف توجہ دلائی۔رشتہ داروں اور دوستوں کو پیغام حق پہنچانے اور احباب کو زیارت ربوہ کے لئے لانے کی موثر تلقین کی۔جمعہ کی حاضری انداز اچار سو پچاس تھی۔اجلاس بزم ارشاد: نماز جمعہ کے بعد مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر نے دعوت الی اللہ اور اصلاح وارشاد کے طریقوں کا ذکر کر کے احباب سے تفصیلی جائزہ لیا جس کی مختصر رپورٹ یہ ہے کہ امسال ضلع گجرات میں ایک سو تین بیعتیں ہوئیں۔جن میں سے چھ بیعتیں شاہ تاج شوگر ملز کے علاقہ میں ہوئیں۔بارہ احباب نے خدمت خلق چھی میں حصہ لیا۔پندرہ احباب نے افطاری میں غیر از جماعت کو مدعو کیا۔سلسلہ کا لٹریچر تقسیم کیا گیا۔کیسٹ اور ویڈیو کیسٹ سنائی گئیں۔زیارت ربوہ کے لئے دو و فو در بوہ آئے۔پندرہ غیر از جماعت احباب کو کیسٹ سنائے گئے۔ظہور امام مہدی اور چودھویں صدی کی اہمیت کے ٹریکٹ تقسیم کئے گئے۔حاضری دوست تھی۔تاریخ: ۱۲۸ اپریل ۱۹۸۹ء مقام: شاہ تاج شوگر ملز منڈی بہاؤالدین مرکزی نمائندگان: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ، مکرم مولا نا نصر اللہ خان صاحب ناصر مختصر رپورٹ : اجلاس عام اجلاس عام گیارہ بجے شروع ہوا۔اصلاح و ارشاد کے شعبہ کے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس میں زعیم صاحب انصار الله ، صدر صاحب ،مقامی ، ناظم اصلاح وارشاد، قائد صاحب مقامی اور