تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 316
مختصر رپورٹ : نماز جمعہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے خطبہ جمعہ میں جشن تشکر صد سالہ جو بلی کی اہمیت نیز دیگر تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی گئی۔نماز جمعہ کے بعد زعماء کی میٹنگ ہوئی۔مکرم جلال الدین صاحب شاد ناظم مضلع نے زعماء سے جائزہ لیا۔حاضری ایک سو پانچ تھی۔اجلاس عام : نماز جمعہ کے بعد اجلاس زعماء ہوا جس میں ناظم صاحب ضلع نے کا رکردگی کا جائزہ لیا۔مکرم صو بیدار برکت علی صاحب نے مالی قربانی کی اہمیت اور وصولی چندہ مجلس و گیسٹ ہاؤس کی طرف توجہ دلائی۔کتب سلسلہ فروخت کی گئیں۔حاضری نمائندگان سولہ تھی۔تاریخ : ۷ اپریل ۱۹۸۹ء مقام: کوٹ عبدالمالک ضلع شیخو پورہ مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نائب اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز عشاء اور تراویح کے بعد اجلاس عام ہوا۔مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے عمومی تربیت، تحریک دعوت الی اللہ کی اہمیت اور اس کے طریقے، تربیت اولاد، نماز با جماعت کی ادائیگی اور رمضان سے استفادہ کے بارہ میں تقریر کی۔کتب سلسلہ فروخت کیں اور لٹریچر تقسیم کیا۔حاضری چو میں تھی۔تاریخ : ۲۱ اپریل ۱۹۸۹ء مقام: حافظ آباد ضلع گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نائب اصلاح وارشاد، مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر مختصر رپورٹ: اجلاس عاملہ: گیارہ بجے صبح اجلاس شروع ہوا۔عمومی نصائح اور تربیت کے علاوہ تحریک داعی الی اللہ کی اہمیت ، ضرورت اور ذرائع کے موضوعات پر تقریر کی۔دعا کے بعد اجلاس ختم ہوا۔کل حاضری چوبیس تھی۔نماز جمعہ: مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر مربی سلسلہ نے خطبہ جمعہ میں رمضان کی اہمیت ، برکات اور فیوض کے متعلق قرآنی آیات کی تفسیر بیان کی۔حاضری ایک سو ساٹھ تھی اس کے علاوہ مستورات قریباً سو تھی۔بزم ارشاد: نماز جمعہ کے بعد سوا دو بجے بزم ارشاد کی کاروائی شروع ہوئی۔مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے بزم ارشاد کے قیام کی غرض و غایت بیان کی۔دعوت الی اللہ کی مختلف تدابیر اور تبلیغی واقعات سنائے۔مختلف دوستوں نے بھی تبلیغی واقعات بیان کئے۔حاضری سو تھی۔مجلس سوال و جواب: بزم ارشاد کے بعد مجلس سوال وجواب ہوئی۔دوستوں نے خاص دلچسپی لی اور تبلیغی، معلوماتی سوالات کئے جس کے تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔صدر صاحب مقامی نے بھی خطاب کیا۔تاریخ: ۲۱ اپریل ۱۹۸۹ء مقام: حلقه باغبانپورہ گوجرانوالہ مرکزی نمائندگان : مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد مکرم شمیم احمد خالد صاحب مختصر رپورٹ : میٹنگ مجلس عاملہ: زعیم اعلیٰ صاحب اور اراکین مجلس عاملہ کے ساتھ ایک گھنٹہ تک میٹنگ ہوئی۔مجلس کا جائزہ لیا گیا جو کہ تسلی بخش پائی گئی۔دعوت الی اللہ کی طرف خاص میلان تھا۔مکرم شمیم احمد صاحب خالد نے دعوت الی اللہ کے بارہ میں مرکز کی ہدایات اور حکمت عملی پہنچائی اور مقامی حالت کے بارہ میں مشورے دیئے۔