تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 318
۳۱۸ نمائندہ لجنہ بھی شامل ہوئے۔مختلف تبلیغی پروگرام اور منصوبوں پر اظہار خیال کیا گیا۔خطبہ جمعہ: مکرم مولا نا نصر اللہ خان صاحب ناصر نے خطبہ جمعہ دیا۔قرآن کریم کی تفاسیر پیش کیں جن کا تعلق رمضان اور دعوت الی اللہ سے تھا۔جمعہ کے بعد نماز عصر ادا کی گئی اور پھر مجلس ارشاد کا اجلاس ہوا۔نماز جمعہ کی حاضری ایک سوستر تھی۔مجلس ارشاد : مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے دعوت الی اللہ کے مختلف پہلو اور انداز بیان کئے۔جماعت کے ہر فرد کو داعی بننے اور تبلیغ کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ایک سو پانچ تھی۔تاریخ : ۵ مئی ۱۹۸۹ء مقام : شیخو پوره مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا محمد اسماعیل منیر صاحب قائد اصلاح وارشاد رپورٹ: اجلاس دعوت الی اللہ کمیٹی مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر صاحب اور مکرم شمیم احمد خالد صاحب شیخو پورہ پہنچے تو محترم غلام سرور صاحب زعیم انصار اللہ شہر مع نائین سے ملاقات ہوئی۔باقی ارکان دعوت الی اللہ حاضر نہ تھے۔معلوم ہوا کہ دعوت الی اللہ کمیٹی قائم نہیں کی گئی نہ ہی کوئی اجلاس ہوا ہے۔انصار اللہ کے نمائندے بُلا کر اجلاس ہوا جس میں دعوت الی اللہ کمیٹی کی تشکیل اور خامیوں کے بارہ میں سمجھایا گیا اور نوٹس لکھوائے گئے۔جلسه سیرت النبی ، مجالس سوال و جواب اور مختلف محلوں سے کم از کم ایک سو احباب کو ربوہ لانے کے ٹارگٹس بھی دیئے۔آڈیو اور ویڈیویسٹس کی لائبریریاں قائم کر کے چالو کرنے کی درخواست کی گئی اور لٹریچر مہیا کیا گیا۔حاضری آٹھ تھی۔خطبہ جمعہ: خطبه جمعه محترم امیر صاحب ضلع شیخو پورہ نے دیا جس میں انہوں نے ننکانہ کی تازہ صورت حال ، رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی اہمیت اور دعوت الی اللہ پر اظہار خیال فرمایا۔حاضری تین سو تھی۔بزم ارشاد: بزم ارشاد میں دعوت الی اللہ کا جائزہ لینے کے بارہ میں حضور انور کے ناروے والے ارشادات سنائے۔دعوت الی اللہ کے ذرائع بتائے گئے۔(۱) دعا (۲) خدمت خلق (۳) آڈیو ویڈیو کیسٹ (۴) لٹریچر (۵) فوٹوسٹیٹ (۶) جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم (۷) مجلس سوال و جواب (۸) ربوہ مرکز احمدیت کی زیارت۔اس کے ساتھ ساتھ جن دوستوں نے ان کاموں میں حصہ لیا ان کا جائزہ لیا گیا۔دلچسپ واقعات سنے گئے۔اس سلسلہ میں مشکلات اور تجاویز سنی گئیں۔حاضری دوسو پچاس تھی۔تاریخ: ۵ مئی ۱۹۸۹ء مقام: فاروق آباد مرکزی نمائندگان: مکرم ملک محمد عبد اللہ صاحب، مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ مختصر رپورٹ : اجلاس مجلس عاملہ: صبح گیارہ بجے اجلاس عام ہوا جس میں صدر صاحب مقامی حلقہ ، زعیم صاحب انصار اللہ ، قائد مجلس خدام الاحمدیہ حاضر تھے۔مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے دعوت الی اللہ کا جائزہ لیا۔ماہانہ کا رگزاری رپورٹس کی کمی کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری سے اتھی۔